ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا حماس کے حملے میں اسرائیلی ٹینک کی تباہی کی...

Fact Check: کیا حماس کے حملے میں اسرائیلی ٹینک کی تباہی کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پورا سچ یہاں جانیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
حماس کے حملے میں اسرائیلی ٹینک کی تباہی کا منظر۔
Fact
دعویٰ غلط ہے، دراصل یہ ایک ویڈیو گیم کی کلپ ہے۔

حماس اور اسرائیل کے مابین چل رہی لڑائی میں تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر طرح طرح کی ویڈیوز اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کئے جا رہے ہیں۔ وہیں ان دنوں 8 سیکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک اسلحے سے لیس شخص اور ٹینک نظر آ رہے ہیں، اسی بیچ ٹینک میں دھماکہ بھی ہوتا ہے اور سب تباہ ہو جاتا ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ حماس کے حملے میں اسرائیلی ٹینک کی تباہی کا منظر ہے۔

حماس کے حملے میں اسرائیلی ٹینک کی تباہی کی نہیں بلکہ یہ ایک ویڈیو گیم کا منظر ہے۔
Courtesy: Facebook/ ZubairJunoPk

ایسو سی ایٹ پریس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطین پر اسرائیل کے جوابی حملے میں اب تک 9 ہزار سے زائد جانیں جا چکی ہیں۔ جن میں 3 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔ حملے میں اسپتال کے تباہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کا علاج زمین پر کیا جا رہا ہے۔

Fact Check/Verification

حماس کے حملے میں اسرائیلی ٹینک کی تباہی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں دی شٹّی ایڈیٹر نامی یوٹیوب چینل پر 10 دسمبر 2022 کو اپلوڈ شدہ ایک منٹ 35 سیکینڈ پر مشتمل ایک ویڈیو ملی۔ جس کے پانچ سیکینڈ بعد ہوبہو منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کے کیپشن میں “اسکواڈ ریڈ اسٹار رائزنگ ٹریلر، بئنگ گوفی فار 1.36منٹس” لکھا ہوا تھا۔

Courtesy: YouTube/ The Shitty Editor

پھر ہم نے مذکورہ کیورڈ یوٹیوب پر سرچ کیا تو ہمیں اسکواڈ نامی یوٹیوب چینل پر وہی ویڈیو ملی، جسے حماس کے حملے میں اسرائیلی ٹینک کی تباہی کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ جس میں اس ویڈیو کو ایک ملٹری گیم اسکواڈ کا بتایا گیا ہے، پورے ویڈیو میں کچھ فوجی آپریشنز کی نقل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وائرل ویڈیو کو ویڈیو گیم کی ویب سائٹ آئی جی این پر بھی 7 دسمبر 2022 کو شائع کیا جا چکا ہے، جس میں بھی اس ویڈیو کو ملٹری گیم کا ہی بتایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ Squad
Courtesy: IGN

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ حماس کے حملے میں اسرائیلی ٹینک کی تباہی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل ملٹری گیم کی ایک کلپ ہے۔ جسے فرضی دعوے کے ساتھ صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

Result: False

Sources
Video published by The Shitty Editor and Squad on Dec 2022
Video published by IGN on Dec 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular