Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
چھتیس گڑھ میں سیکڑوں ہندو رضاکاروں کو اقلیتوں کو قتل کرنے کی تربیت دی گئی۔
ویڈیو پرانی اور ویڈیو میں بجرنگ دل کے لوگ ملک، مذہب اور ثقافت کی حفاظت کا حلف اٹھا رہے ہیں۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے کہ ہندو رضاکار چھتیس گڑھ میں عیسائیوں و مسلمانوں کو قتل کرنے کا حلف لے رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بڑی تعداد میں لوگ زعفرانی رنگ کے کپڑوں میں نظر آ رہے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں چھوٹے تریشول جیسے ہتھیار ہیں اور سبھی یک زبان کچھ بولتے ہوئے بھی سنے جا سکتے ہیں۔ البتہ ان کے ذریعے بولی جا رہی زبان مختلف ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “تشویشناک بھارت کے چھتیس گڑھ میں سیکڑوں ہندوتوا رضاکاروں کو مسلمانوں اور عیسائیوں کو قتل کرنے کی تربیت دی گئی اور اسے مکمل کرنے کا حلف دلایا گیا”۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کا بغور جائزہ لیا تو لوگوں کی زعفرانی ٹی شرٹ پر کچھ لکھا ہوا نظر آیا۔ اس کا اسکرین شارٹ لے کر ہم نے گوگل لینس کی مدد سے اسے ٹرانسلیٹ کیا تو معلوم ہوا کہ ٹی شرٹ پر تیلگو زبان میں بجرنگ دل لکھا ہوا ہے۔

مزید اس ویڈیو میں ایک زعفرانی رنگ کا جھنڈا بھی نظر آ رہا ہے، جس پر بھگوان ہنومان کی تصویر نظر آ رہی ہے۔ اس سے متعلق سرچ پر پتا چلا کہ اس طرح کے جھنڈے بھی بجرنگ دل کے لوگ ہی استعمال کرتے ہیں۔

تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ویڈیو کے کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی ایک ویڈیو آر ٹی وی خمام نامی یوٹیوب چینل پر 12 فروری 2024 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ ویڈیو کو خمام میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی جانب سے منعقد کئے گئے تریشول دیکشا پروگرام کا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہوبہو ویڈیو ہمیں ارون پننا لال نامی فیس بک پروفائل پر بھی ملی۔ جہاں اس ویڈیو کو 27 دسمبر 2024 کو شیئر کیا گیا تھا۔ یہاں سے یہ واضح ہوا کہ شیئر کی گئی ویڈیو حالیہ دنوں کی نہیں ہے۔ ہم نے اس ویڈویو بھی غور سے سنا لیکن ہمیں اس میں مسلمان یا عیسائی لفظ کا ذکر سننے کو نہیں ملا۔

نائیڈو سرنگو نامی فیس بک پیج پر 10 فروری کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو تیلگو ریاست کا بتایا گیا ہے۔
تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے یہ پتا لگانے کی کوشش کی کہ آیا چھتیس گڑھ میں حال میں ایسا کوئی پروگرام منعقد کیا گیا ہے یا نہیں۔ سرچ کے دوران ہمیں دینک بھاسکر کی 3 مہینے قبل شائع شدہ ایک رپورٹ فراہم ہوئی۔ جس کے مطابق “وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی جانب سے تریشول دیکشا منعقد کی جائےگی، جہاں ملک کی حفاظت کا حلف دلوایا جائے گا”۔
اس طرح نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں بجرنگ دل کے کارکنان ملک، مذہب اور ثقافت کی حفاظت کا حلف اٹھا رہے ہیں اور ویڈیو بھی پرانی ہے۔
Sources
Google lens search
Self Analysis
Video published by YouTube Channel RTV Khammam on 12 Feb 2024
Facebook post by arunpannalal.pannalal and Naidu Sirangu on 10 Feb 2025 /27 Dec 2024
Report published by Dainik Bhaskar on 3 month ago
Mohammed Zakariya
August 5, 2025
Mohammed Zakariya
May 21, 2025
Mohammed Zakariya
April 22, 2025