Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
اسرائیل کے حیفا پر حزب اللہ کی جانب سے کی گئی بمباری کی ویڈیو۔
Fact
یہ ویڈیو گزشتہ ماہ یمن کے عدن میں ایک گیس اسٹیشن میں ہوئے دھماکے کی ہے۔
20 ستمبر کو شائع ہونے والی اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (ارنا) نے امریکی انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ لبنان میں پھٹنے والے پیجرز کی تیاری میں اسرائیل کا ہاتھ تھا۔ اس مبینہ حملے میں کئی افراد کی اموات بھی ہوئی تھیں۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک دھماکہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے حیفا میں کی گئی بمباری کی ہے۔
ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “حزب اللہ کے میزائل حملوں سے اسرائیل حیفا میں آگ لگی ہوئی ہے”۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے حیفا میں کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 31 اگست 2024 کو شیئر شدہ سی جی ٹی این یورپ بریکنگ نیوز نامی ایکس ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو یمن کے عدن میں ایک گیس اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کا بتایا گیا ہے۔ اس حادثے میں 5 افراد کی اموات اور 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں مذکورہ وائرل ویڈیو کے حوالے سے گزشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو شائع ہونے والی عربی نیوز ویب سائٹس النقّار اور الموقع پوسٹ پر بھی خبریں موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس میں بھی مذکورہ وائرل ویڈیو کو یمن کی دارالحکومت عدن کے ضلع منصورہ میں گھریلو گیس فلنگ اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کا بتایا گیا ہے۔ اس حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھیں۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کا اسرائیل کے حیفا پر حزب اللہ کی جانب سے کی گئی بمباری سے کوئی تعلق نہیں ہے، دراصل یہ ویڈیو اگست ماہ میں یمن کے عدن کے ضلع منصورہ میں ایک گیس اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کی ہے۔
Sources
X post by @CGTNEuropebreak on 31 Aug 2024
Reports published by Al Nkkar, Al Mawqea Post, Al Jazeera on 30/31 Aug 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔