Authors
Claim
یہ ویڈیو ایران کے فلسطین کے ساتھ مل کر اسرائیل کے حملے کو ناکام بنانے کی ہے۔
Fact
ویڈیو پرانی اور غزہ میں فلسطینی گروپوں کے فوجی مشق کی ہے۔
اسرائیل کے فلسطین پر حملے کے بعد ایران وقفے وقفے سے اپنا بیان جاری کرتا رہا ہے۔ 18 اکتوبر کو شائع ہونے والی بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیل فلسطین پر حملے نہیں روکا تو پیشگی کاروائی کی جا سکتی ہے۔ ایک دوسری رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد اب 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اب اسی واقعے سے منسوب کرکے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ٹینکوں پر حملہ کرنے اور اسلحے سے لیس لوگ ایک شخص کو لے جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ایران کے فلسطین کے ساتھ مل کر اسرائیل کے منصوبے کو ناکام بنانے کی ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “الحمدلللہ ایران نے بھی فلسطین کے ساتھ مل کر اسرائیل کا منصوبہ ناکام بنا دیا”۔
Fact Check/ Verification
ایران کے فلسطین کے ساتھ مل کر اسرائیلی منصوبے کو ناکام بنانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے پہلے فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 14 مئی 2021 کو شائع ہونے والی شوٹ لائن نیوز ویب سائٹ پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو اسرائیل لیزر اسٹار وار ٹیکنالاجی کا بتایا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو کا تازہ اسرائیل-فلسطین تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں 30 دسمبر 2022 کو شائع شدہ الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں کئی تصاویر ملیں۔ جس میں ہم نے وائرل ویڈیو کا موازنہ الجزیرہ کی رپورٹ میں شائع ہونے والی تصاویر سے کیا۔ جہاں کئی پہلؤں کو دیکھنے سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو اور الجزیرہ کی تصویر ایک ہی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹس میں ان تصاویر کو غزہ پٹی میں فلسطینی گروپوں کی جانب سے کئے گئے فوجی مشقوں کا بتایا گیا ہے۔
مذکورہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریبا 3 سال پرانی ہے۔ اس کے علاوہ العربی اخبار کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 30 دسمبر 2020 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو رپورٹ میں وائرل ویڈیو میں نظر آرہے کچھ مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہیں مئی 2021 میں مسبار عربی فیکٹ چیک نے مذکورہ وائرل ویڈیو کو 2020 کا بتایا تھا۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ایران کے فلسطین کے ساتھ مل کر اسرائیلی منصوبے کو ناکام بنانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو 2020 میں ہوئے فلسطین کے فوجی مشق کی ہے۔
Result: False
Sources
Repost published by Shootline News on 14 May 2022
Reports published by Al Jazeera on Dec 2020
Video report published by Al Arabi Akhbar on Dec 2020
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔