جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کی ترمیم شدہ ویڈیو فرضی...

Fact Check: بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کی ترمیم شدہ ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “ہیلو پاکستان میں یہ ویڈیو بنا رہا ہوں کیپٹن عمران خان کے لئے کمنٹ میں آپ ہی بتائیں عمران خان اور پاکستان سے کتنا محبت کرتے ہیں۔ لو یو عمران خان اور لو یو پاکستان”۔ صارفین اس ویڈیو کو عمران خان کی حمایت میں فلمائی گئی ویڈیو بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ ادکار ریتک روشن نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں جاری کیا ویڈیو۔
Courtesy: YouTube/ bahia che

آرکائیو یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 21 اپریل 2021 کو ریتیک روشن کی ہوبہو ویڈیو امنگ اگروال ریتکینس نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔ جس میں ریتیک روشن کو شیوم نام کے فرد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق ٹرو فین نامی ایک ایپ پر کوئز کھیلنے پر شیوم نامی ایک شخص کو ریتیک روشن کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

Courtesy: YouTube/@UmangAgarwalHrithikians

مزید تصدیق کے لئے ہم نے ویڈیو اور اس میں استعمال کئے گئے آڈیو کو اے آئی ڈیٹیکٹر و دیگر ویب سائٹس کی مدد سے سچ جاننے کی کوشش کی۔ جہاں ہمیں معلوم ہوا کہ ریتک روشن کی اصل ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ بتادوں کہ اس سے پہلے بھی ریتیک روشن کے علاوہ دیگر بالی ووڈ ادکاروں کی ویڈیوز کو عمران خان سے منسوب کرکے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس کا مکمل فیکٹ چیک آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کی یہ ویڈیو پرانی اور ترمیم شدہ ہے۔

Result: Altered Media

Sources
Video published by YouTube Channel Umang Agarwal Hrithikians on 21 April 2021
Self Analysis


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular