اتوار, اکتوبر 6, 2024
اتوار, اکتوبر 6, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا عمران خان کی گرفتاری کے بعد اکشے کمار، سلمان...

Fact Check: کیا عمران خان کی گرفتاری کے بعد اکشے کمار، سلمان خان اور رتک روشن نے کی ان کی حمایت؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
اداکار اکشے کمار، سلمان خان اور رتک روشن نے پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی حمایت میں اپنے بیانات جاری کئے۔

Fact
بھارتی اداکار، اکشے کمار، سلمان خان اور رتک روشن کی ویڈیوز تر میم شدہ ہے، تینوں اداکاروں نے عمران خان کی حمایت میں کسی بھی طرح کی ویڈیوز جاری نہیں کی ہیں۔

9 مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری ہوئی، جس کے بعد انہیں عدالت سے رہائی بھی ملی۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار اکشے کمار، سلمان خان اور رتک روشن کی ویڈیوز کو عمران خان کی گرفتاری سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔ ان ویڈیوز میں یہ تینون اداکار عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ صارفین کیپشن میں لکھ رہے ہیں کہ “اداکار اکشے کمار، سلمان خان اور رتک روشن نے عمران خان کی حمایت کی”۔

اداکار اکشے کمار، سلمان خان اور رتک روشن نے پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی حمایت میں اپنے بیانات جاری کئے۔
Courtesy: FB/Abdul Hakeem
Courtesy: FB/ Sumanshah
Courtesy: FB/pkupdatenew

رتک روشن ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “میں جانتا ہوں عمران خان کون ہیں۔ میرے جتنے بھی مداح ہیں، آپ چاہے جہاں سے بھی ہوں، فرق نہیں پڑتا۔ انسانیت کی خاطر ایک بار، عمران خان کے لئے آواز اٹھائیں”۔ اس کے علاوہ سلمان خان بھی یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “میں سلمان خان، عمران خان کی حمایت کرتا ہوں”۔ اکشے کمار والی وائرل کلپ میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ” یہ کیا ہے؟ یہ طریقہ ہے ایک صدر کو گرفتار کرنے کا؟اس طرح سے؟ ایسے جانوروں کی طرح؟ میں عمران خان کی حمایت کرتا ہوں جو کہ صدر تھے، لیکن محبت ان کے لئے آج بھی میرے دل میں ہے”۔

Fact Check/Verification

ان سبھی ویڈیوز کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے اداکار اکشے کمار کی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریور امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں گوقی نامی یوٹیوب چینل پر اکشے کمار کی اصل ویڈیو ملی۔ جس میں وہ گوقی برانڈ کی اسمارٹ واچ کا اشتہار کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ دل کی صحت اور گوقی وائٹل ای سی جی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ GOQii

اکشے کمار کی وائرل کلپ کی حقیقت جاننے کے بعد ہم نے رتک روشن والی کلپ کا جائزہ لیا اور اس کے ایک کیفریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں ایسی ہی ایک ویڈیو یوٹیوب پر 10 جنوری 2023 کو اپلوڈ شدہ فراہم ہوئی۔ رتک رولز نامی یوٹیوب چینل پر ایک زوم میٹنگ کی ریکارڈنگ اپلوڈ کی گئی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق اپنی یوم پیدائش سے محض ایک دن پہلے سپر اسٹار رتک روشن نے اپنے چاہنے والوں سے اپنی زندگی، یوم پیدائش اور فلموں سے متعلق گفتگو کی۔ اس ویڈیو میں وائرل ویڈیو والے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Hrithik Rules

ان دونوں کے بعد ہم نے سلمان خان کی وائرل کلپ کو بھی سرچ کیا تو ان کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ہمیں وائرل ویڈیو ملی، جو کہ 21 اپریل، 2023 کو اپلوڈ کی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں سلمان خان اپنی دوبئی ٹرپ کی معلومات شیئر کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Courtesy: Instagram @beingsalmankhan

ساتھ ہی ان تینوں ویڈیو کو غور سے دیکھنے اور سننے پر آپ لپ سنک اور آڈیو میں بھی واضح فرق کر سکتے ہیں۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ اکشے کمار، سلمان خان اور رتک روشن نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کی حمایت میں کوئی ویڈیو جاری نہیں کیا ہے۔ وائرل کلپ فرضی ہیں۔

Result: Altered Video

Our Sources
Instagram post by @beingsalmankhan on 21 April 2023
Videos uploaded by YouTube channel GOQii and Hrithik Rules on 10 Jan 2023/22 Nov 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular