منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeFact Checkحیدرآباد:کانگریس لیڈر عظمیٰ خاتون نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر ہٹائے...

حیدرآباد:کانگریس لیڈر عظمیٰ خاتون نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر ہٹائے ٹی آر ایس پارٹی کے بینر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

حیدرآباد میں تبددیلی آنا شروع ہوچکی ہے۔ایک خاتون سے ناراض ہوکر اس کا بینر ہٹارہی ہیں۔ٹی آر ایس پارٹی کو چاہیئے کہ عوام کا پیسا غلط جگہوں پر خرچ کرنا بند کرے۔

گریٹر حیدرآباد بلدیاتی انتخابات ہونے والاہے ۔اس دوران سوشل میڈیا پر 51سکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔جس میں ایک خاتون ٹی آر ایس کا بینر ہٹاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔یوزرس کا دعویٰ ہے کہ ٹی آرایس سے ناراض عوام اس کے بینر کو پھاڑ رہی ہیں۔درج ذیل میں سبھی کے آرکائیو لنک موجود ہیں۔

انیش نامی ٹویٹر یوزر کا آرکائیو پوسٹ ۔

امن پرساد ریڈی نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے تیلگو کیپشن کے ساتھ اس ویڈیو کو شیئر کیاگیا ہے۔آرکائیو لنک۔

سوچیترا کوکریٹی کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

Fact check / Verification

سوشل میڈیاپر ٹی آر ایس پارٹی کا بینر ہٹاتی ہوئی خاتون کے حوالے سے جب ہم نے کچھ ٹولس کی مدد سے گوگل سرچ کیا۔اس دوران ہمیں 22اور 23نومبر 2020 کا یوٹیوب کا لنک فراہم ہوئے۔جس کے مطابق ٹی آر ایس کا بینر ہٹارہی خاتون تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر عظمیٰ شاکر ہے۔جو راجیندرنگر ،ریٹی باؤلی اور مہندی پٹنم میں لگائے گئے ٹی آر ایس کا بینر ہٹارہی ہیں۔کیونکہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے عظمیٰ شاکر کے حوالے سے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں فیس بک پر عظمی شاکر کانگریس لیڈر نام کا ایک پیج ملا۔جہاں ہمیں چودہ نومبر کا ایک پوسٹ ملا۔جس میں وائرل ویڈیو میں جو کپڑا پہنی ہوئی خاتون نظر آرہی ہے وہی اس پوسٹ میں بھی دکھ رہا ہے۔فیس بک پوسٹ سے پتاچلتا ہے کہ کانگریس لیڈرعظمیٰ شاکر ہی ٹی آرایس پارٹی کا بینر اتاری ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتاہے کہ وائرل ویڈیو گمراہ کن ہے۔ٹی آر ایس کا پوسٹر ہٹارہی خاتون کانگریس لیڈر عظمیٰ شاکر ہے۔انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے پیش نظر انہوں نے بینر کو ہٹایا ہے۔ناکہ ٹی آر ایس سے ناراض ہوکر کسی عام خاتو نے بینر کو ہٹا یا ہے۔

Result: Misleading

Sources

Youtube:https://www.youtube.com/watch?v=gJqNzPAinN4&ab_channel=AHNEWS

YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=qhcknwJTAhY

YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=tjLT-p8GfLA&ab_channel=DeccanDaily

FacebookUzma:https://www.facebook.com/uzma.ashaii

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular