Friday, December 5, 2025

Fact Check

پولس کی گاڑی سے ٹکرائی خاتون کے لواحقین کو گرفتار کئے جانے کی نہیں بلکہ زمین تنازعہ سے متعلق ہے یہ ویڈیو

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Pankaj Menon
Jul 23, 2025
banner_image

Claim

image

پولس کی گاڑی سے ٹکرا کر خاتون نیچے گر گئی لیکن بھارتی پولس اس کی مدد کے بجائے اہل خانہ کو گرفتار کر رہی ہے۔

Fact

image

ویڈیو امبیڈکر نگر میں دو گروپوں کے درمیان زمین تنازعہ میں پولس و ملزمین کے مابین ہوئی جھڑپ کی ہے۔

ایکس اور فیس بک پر 1 منٹ 44 سیکنڈ کی ایک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی کہ بھارت میں پولس کی گاڑی سے ایک خاتون ٹکر کھاکر گر گئی اور پولس اس کی مدد کرنے کے بجائے اس کے اہل خانہ کو گرفتار کر کے لے جا رہی ہے۔ ویڈیو میں پولس اہلکار کچھ مردوں کو جبراً گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کرتی ہوئے دکھائی دے رہی ہے اور کچھ خواتین پولس سے بحث کرتی ہوئی اور انہیں روکتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ایک خاتون پولس کی گاڑی کے کنارے لیٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “مودی کے بھارت میں انسانی جان کی قدر کم ہو گئی ہے. ریاستی ظلم و ستم حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ایک خاتون پولس گاڑی سے ٹکرانے کے بعد گر گئی لیکن پولس نے مدد کرنے کے بجائے اس کے لواحقین کو گرفتار کر رہی۔ اس کے اہل خانہ کی فریاد کو بھی نظر انداز کیا گیا”۔

پولس کی گاڑی سے ٹکرا کر خاتون نیچے گر گئی لیکن بھارتی پولس اس کی مدد کے بجائے اہل خانہ کو گرفتار کر رہی ہے۔
Courtesy: Facebook/ ایم ایس چوہدری

Fact Check/Verification

پولس کی گاڑی سے ٹکر کھاکر گری خاتون کے لواحقین کو گرفتار کئے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے کیفریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دینک بھاسکر کی ویب سائٹ پر اسی ویڈیو کے ساتھ 18 جولائی کو شائع ایک خبر موصول ہوئی۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ اترپردیش کے امبیڈکر نگر کے سگہاپور گاؤں کا معاملہ ہے۔ جہاں رادھے موہن و شانتی دیوی کے درمیان زمین تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی سلسلے میں پولس ملزموں کو گرفتار کرنے پہنچی تھی۔ اسی دوران ملزم کے لواحقین نے پولس کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔

Courtesy: Dainik Bhaskar

مزید سرچ کے دوران ہمیں نیوز 9 نیٹورک کے یوٹیوب چینل پر 19 جولائی کو اس حوالے سے شائع ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ اس رپورٹ میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایسٹ) شری شیام دیو کا بیان شامل کیا گیا ہے. جس میں وہ اس واقعے سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ان دونوں گروپ میں پہلے سے ہی زمین تنازعہ چل رہا ہے اور اس سے پہلے بھی دونوں کے درمیان مار پیٹ کی واردات ہو چکی ہے، جس پر پولس نے شکایت ملنے کے بعد کاروائی بھی کی تھی۔ اسی تناظر میں ایک بار پھر دونوں گروپ میں لڑائی ہو گئی اور جب پولس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو پولس کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔

اس کے علاوہ امبیڈکر نگر پولس کے آفیشل ایکس ہینڈل پر بھی ہمیں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایسٹ) شری شیام دیو کی ایک ویڈیو موصول ہوئی۔ اس ویڈیو میں بھی وہ مندرجہ بالا نکات کا ذکر کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

Courtesy: X @ambedkarnagrpol

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ پولس کی گاڑی سے ٹکر کھاکر گری خاتون کے لواحقین کو گرفتار کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل امبیڈکر نگر میں دو گروپوں کے درمیان زمین تنازعہ میں پولس و ملزمین کے بیچ ہوئی جھڑپ کی ہے۔

Sources
Report published by Dainik Bhaskar on 18 July 2025
Video report published by YouTube channel News 9 Network on 19 July 2025
X post by Ambedkar Nagar Police on 18 July 2025

RESULT
imageFalse
image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,439

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage