اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: اسرائیلی میرکافا ٹینک کا نہیں بلکہ یوکرین میں روسی ٹینک...

Fact Check: اسرائیلی میرکافا ٹینک کا نہیں بلکہ یوکرین میں روسی ٹینک ٹی-90 اے کے تباہی کا ہے یہ منظر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ ویڈیو اسرائیل کے نمبر 1 بم پروف میرکافا ٹینک کی ہے، جسے حماس نے تباہ کر دیا۔
Fact
ویڈیو ایک سال سے زائد پرانی اور یوکرین میں روسی ٹینک ٹی-90 اے کی تباہی کی ہے۔

حماس اور اسرائیل میں عارضی جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے قیدیوں کو آزاد کیا جا رہا ہے۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں سڑک پر تباہ شدہ ٹینک نظر آرہا ہے۔ دعویٰ کیا جار ہا ہے کہ ویڈیو میں تباہ شدہ نظر آرہا ٹینک اسرائیل کا سب سے قیمتی اور نمبر1 بم پروف میرکافا ٹینک ہے، جسے حماس نے تباہ کردیا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “یہ 16 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے تیار کردہ دنیا کا نمبر1 بم پروف میرکافا ٹینک پڑا ہوا ہے۔ حماس کے جانبازوں کا کہنا ہے ہم نے غزہ میں بدر و احد کی طرح خدائی نصرت اترتی دیکھی ہے۔ ہم نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ معمولی راکٹوں سے سینکڑوں میرکافا ٹینک اور بکتر بند گاڑیا‌ں تباہ کر دیں”۔

یہ ویڈیو اسرائیلی میرکافا ٹینک کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ Salmankhanverygood

Fact Check/Verification

تباہ شدہ اسرائیلی میرکافا ٹینک کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 7 اپریل 2022 کو شیئر شدہ روب لی نامی ایکس ہینڈل پر وائرل ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو روسی ٹینک ٹی-90 اے کی تباہی کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Twitter @RALee85

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 11 اپریل 2022 کو یوکرین ملیٹری نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس کا کیپشن یوکرینی زبان میں تھا۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ یوکرین میں روسی ٹینک ٹی-90 اے کے باقیات کا منظر ہے۔ اس ویڈیو سے متعلق میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Ukrainian Military YouTube
Courtesy: Obozrevtel

ایک رپورٹ کے مطابق میرکافا ٹینک اسرائیلی جنگی ٹینکوں کی ایک سیریز ہے، جو اسرائیل کی دفاعی افواج اور آئی ڈی ایف کا اہم جزو ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو اسرائیل کے نمبر1 بم پروف میرکافا ٹینک کی نہیں ہے بلکہ یہ ایک سال سے زائد پرانی اور یوکرین میں روسی ٹینک ٹی-90 اے کے باقیات کی ہے۔

Result: False

Sources
X post by @RALee85 on 07 April 2022
Video published by YouTube channel Ukrainian Military YouTube on 11 April 2022
Reports published by Obozrevatel and Charter97 on April 2022

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular