Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر جیل میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ایک شخص کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان جیل میں تلاوت قرآن کر رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “غازی عمران احمد خان صاحب جیل میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے۔ ماشاءاللّٰه اللّٰه پاک سلامت رکھے اور اپنی حفاظت میں رکھے آمین ثمہ آمین”۔
Fact
جیل میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے شخص کی تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 28 جولائی 2023 کو شیئر شدہ وائرل تصویر سے ملتی جلتی تصویر پی ٹی آئی اسلام آباد نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق جیل میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے والے شخص پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر محمد علی خان ہیں۔
اس کے علاوہ ہمیں جیل میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے محمد علی خان کی تصویر ان کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی موصول ہوئی۔ جس کے مطابق یہ تصویر جب محمد علی خان اینٹی کرپشن معاملے میں جیل میں بند تھے، تب کسی نے کلک کیا تھا۔
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ تصویر میں جیل میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے نظر آنے شخص پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نہیں ہیں بلکہ پی ٹی آئی لیڈر محمد علی خان ہیں۔ اصل تصویر کو ترمیم کیا گیا ہے۔
Sources
Tweet by @PTIOfficialISB
Facebook and Instagram post by Ali.Muhammad.KhanPTI
Self Analysis by Newschecker
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
February 14, 2024
Mohammed Zakariya
February 5, 2024
Mohammed Zakariya
August 31, 2023