Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا ایکس اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے۔
دعویٰ بے بنیاد ہے۔ وائرل اسکرین شاٹس میں ترمیمات اور تضادات پائے گئے ہیں۔
ہفتے کے آغاز میں ایکس نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا جو صارف کے اکاؤنٹ کی ملک وار لوکیشن دکھاتا ہے۔ فیچر کے اجرا کے فوراً بعد چند صارفین نے ایک مبینہ اسکرین شاٹ شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ نواز شریف کا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے۔
اسکرین شارٹ کے ساتھ فیس بک اور ایکس صارفین نے مزاحیہ ایموجی سمیت کیپشن میں لکھا ہے”لو جو بڑے میاں صاحب تو مودی کے اصلی یار نکلے اکاونٹ تک وہاں سے چلوا دیا”۔


ہم نے سب سے پہلے سابق وزیرِ اعظم پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی خود فیچر کے تحت ظاہر کردہ تفصیلات کا بغور معائنہ کیا اور انہیں وائرل اسکرین شاٹس سے موازنہ کیا۔ اس کے بعد اسکرین شاٹس میں موجود ٹیکسٹ، ہینڈل اور دیگر بصری علامات کو جانچا تاکہ کسی قسم کی ترمیم یا تضاد کا پتہ چل سکے۔
آفیشل اکاؤنٹ کی تفصیل میں ”اکاؤنٹ بیسڈ اِن” کے حصے میں واضح طور پر پاکستان درج ہے جو آن لائن گردش کرنے والے دعووں کے بالکل برخلاف ہے۔
اسکرین شاٹس میں تعارفی سطر میں لفظی غلطیاں موجود تھیں۔ ایسے ہجے اور بے معنی الفاظ جو حقیقی، توثیق شدہ پروفائلز میں عام طور پر نہیں پائے جاتے۔
تفصیلی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وائرل اسکرین شاٹس میں کئی واضح خامیاں موجود ہیں جو ان کے اصلی ہونے پر سنجیدہ سوال اٹھاتی ہیں۔ سب سے نمایاں تضاد ہینڈل کا ہے: وائرل امیج میں صارف نام ‘ںواز شریف ایم این ایس’ چھوٹے حروف میں درج ہے، جبکہ پاکستانی سابق وزیرِ اعظم کے توثیق شدہ اکاؤنٹ کا ہینڈل درست صورت ‘ںواز شریف ایم این ایس’ ہے یعنی ”این”، “ایس” اور “ایم این ایس” بڑے حروف میں لکھے ہیں۔
اس طرح کا فرق، خاص طور پر جب تعارفی متن میں بھی ٹائپنگ اور املا کی خامیاں موجود ہوں، اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اسکرین شاٹس اصل پروفائل کا نہیں بلکہ ترمیم شدہ یا جعلی ہو سکتا ہے۔
مزید برآں، تعارفی جملے میں پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم لکھنے کے بجائے ہجے بگاڑ کر ایک ایسا لفظ درج کیا گیا ہے جس کا کوئی معنی نہیں بنتا ہے۔ اس قسم کی ٹائپنگ غلطیاں واضح کرتی ہیں کہ اسکرین شاٹس کا مقصد گمراہ کرنا تھا، نہ کہ معلومات فراہم کرنا۔

نواز شریف کے اصل اکاؤنٹ کا مزید تفصیلی جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ اس اکاؤنٹ کا یوزر نیم 2 مرتبہ تبدیل ہو چکا ہے اور ‘اکاؤنٹ بیسڈ ان’ والے سیکشن میں پاکستان کے ساتھ ایک تنبیہی نوٹ بھی موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ “کسی اکاؤنٹ کی لوکیشن حالیہ سفر یا عارضی نقل مکانی کے باعث متاثر ہو سکتی ہے، اس لئے یہ معلومات وقتاً فوقتاً بدل بھی سکتی ہیں”۔


اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستانی سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ایکس اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ نہیں ہو رہا ہے اسکرین شاٹ ترمیم شدہ ہے۔
Self Analysis
Former Prime Minister of Pakistan, Nawaz Sharif X handle
Mohammed Zakariya
February 14, 2024
Mohammed Zakariya
February 5, 2024
Mohammed Zakariya
August 31, 2023