Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بہار کے وزیر اعلیِ نتیش کمار کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔جس میں موٹے لفظوں میں نتیش کمار سب کے ہیں۔اسی کے نیچے بریکٹ میں (بھاجپا،راجد،کانگریس،لوجپا،سپا وغیرہ )لکھا ہوا ہے۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو موجود ہیں۔
آنند کمار کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
آنند کمار کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
نیوزچیکر کے آفیشل واہٹس ایپ پر ہمارے ایک قاری نے وائرل تصویر کی تحقیقات کے لئے بھیجا۔
ڈاکٹر سنیل کے سنگھ کے ٹویٹ کا اسکریش شارٹ۔
وائرل بینر کے حوالے سے کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے بینر کو کچھ ٹولس کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں ٹویٹر کے کئی لنک فرائم ہوئے۔جس میں محض نتیش سب کے ساتھ ہیں لکھا ہوا ہے۔پوسٹ درج ذیل میں موجود ہیں۔
سنکیت اُپادھیہ کے ری ٹویٹ۔
شیوم ویج نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کیاگیا پوسٹ۔
مذکورہ جانکاری سے پتاچلا کہ بینر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔پھر ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل بینر کے حوالے سے لائیو ہندوستان ،ٹی وی 9بھارت ورش اور اے بی پی نیوز پر شائع 2 اکتوبر کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق بہار کہ پٹنہ میں جےڈی یو دفتر کے باہر ایک بینر لگا یا گیا ہے۔جس میں لکھا ہے کہ نتیش سب کے ساتھ ہیں۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں پتاچلا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر والے بینر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔دراصل بینر میں صرف یہ لکھا ہے کہ نتیش کمار سب کے ہیں بقیہ نیچے لکھے الفاظ یوزر نے ایڈیٹ کرکے شیئر کیا ہے۔
Our Sources
Shivamji:https://twitter.com/DilliDurAst/status/1313900980140793856
Narendranath:https://twitter.com/iamnarendranath/status/1313874497766735873
LiveHindustan:https://smart.livehindustan.com/patna/news/bihar-assembly-elections-2020-nitish-kumar-jdu-new-posters-seen-in-patna-with-cm-photo-81601624475080.html
Tv9:https://www.tv9bharatvarsh.com/state/bihar-assembly-election-jdu-poster-of-nitish-kumar-and-his-works-and-commitmets-311230.html
ABPNews:https://www.abplive.com/states/bihar/bihar-election-poster-outside-jdu-office-amidst-electoral-stir-nitish-belongs-to-everyone-ann-1585571
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
August 19, 2020
Mohammed Zakariya
September 17, 2020
Mohammed Zakariya
October 12, 2020