منگل, دسمبر 24, 2024
منگل, دسمبر 24, 2024

HomeFact CheckViralشاہ رخ خان نے نہیں کی عوام سے فلم پٹھان کو فلاپ...

شاہ رخ خان نے نہیں کی عوام سے فلم پٹھان کو فلاپ ہونے سے بچانے کی اپیل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

شاہ رخ خان نے جذباتی انداز میں اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی فلم ‘پٹھان’ فلاپ ہوئی تو ان کا گھر بک جائےگا۔یوزر نے آگے لکھا کہ آیئے گھر بیچنے میں مدد کریں اور پٹھان فلم کا بائیکاٹ کریں۔

شاہرخ کے حوالے سے وائرل پوسٹ
Viral Text from Facebook

فیس بک یوزر بابو راجن پانڈے اور راجیش گوڑا اے بی وی پی نے فلم پٹھان کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔جس میں دونوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان عوام سے فلم پٹھان کو لےکر اپیل کی ہے کہ اگر یہ فلم فلاپ ہوئی تو ان کا گھر بک جائےگا۔دونوں کے آرکائیو لنک درج ذیل ہے۔

بابو راجن پانڈے کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

راجیش گوڑا اے بی وی پی کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

ٹویٹرپر بھی فلم پٹھان کے حوالے سے مختلف دعوے کے ساتھ ملے وائرل پوسٹ

ارنب گوسوامی نامی ٹویٹر ہینڈل سے فلم پٹھان کولےکر لکھا گیا ہے کہ کیا آ پ نے خان گینگ کی فلم “پٹھان” کا ٹریلرڈِس لائک اور رپورٹ کیا؟ اس ٹویٹ کو ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 1748لوگ ری ٹویٹ کر چکے تھے۔جبکہ5078 یوزرس نے لائک کیا ہے۔آرکائیولنک۔

یش نامی یوزر نے لکھا ہے کہ شارخ کی فلم پٹھان کی اسکریننگ بھی ہوچکی ہے۔جس کی مدد پی ایم مودی کریں گے۔آرکائیو لنک۔

ہریپل سنگھ نامی یوزر نے لکھا ہے کہ شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کو لےکر جذباتی اپیل کی ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact check / Verification

مذکورہ دعوے کو پڑھنے کے بعد ہم نے سب سے پہلے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا شاہ رخ کے کسی فلم کا ٹریلر لانچ ہوا ہے یا نہیں؟اس کےلیے سب سے پہلے ہم نے شاہ رخ کے سبھی سوشل میڈیا ہینڈلس کو کھنگالنا شروع کیا۔جہاں ہمیں پٹھان فلم کے حوالے سے کچھ بھی نہیں ملا۔البتہ ٹویٹر پر 7اگست کاایک پوسٹ ملا۔جس میں انہوں نے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیاہے۔جوکہ بابی دیول کی فلم کلاس آف 83 کا ٹریلر ہے۔اس کے علاوہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر جو پوسٹ انہوں نے شیئر کیا ہے۔ان میں شاہ ڑخ نے آخری پوسٹ یوم آزادی کی مبارکباد کو لے کر ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ کی سچائی؟

مذکورہ جانکاری سے پتاچلاکہ شاہ رخ خان کا فلم پٹھان کا ٹریلر لانچ نہیں ہوا ہے۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں بالی ووڈ ہنگامہ اور فلم بیٹ نامی ویب سائٹ پر فلم پٹھان کے حوالے سے جانکاری ملی۔جس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی آئندہ آنے والی فلم ”پٹھان” ہوگی۔جس میں وہ اہم کردار نبھائیں گے۔بتادوں کہ اس فلم میں اداکارہ کے طور پر د پیکا پاڑوکان اور ڈائریکٹر سدھارتھ آنند ہوں گے۔رپورٹ میں یہ بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ فلم پٹھان کے بارے میں یش راج کمپنی جلداعلان کرسکتی ہے۔فلم بیٹ کی رپوٹ کے مطابق فلم پٹھان کی شوٹنگ اس سال کے نومبر ماہ میں شروع کی جاسکتی ہے۔

مذکورہ سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل دعویٰ فرضی ہے۔کیونکہ فلم پٹھان کا ٹریلر ابھی ریلیز ہی نہیں ہوا ہے۔پھر ہم نے ان ویڈیو کو یوٹیوب پر دیکھا ۔جسے پٹھان فلم کا ٹریلر بتایا جارہا ہے۔دیکھنے کے بعد پتا چلاکہ کئی فلموں کے حصے کو لگاکر اسے پٹھان فلم کا ٹریلر بتا کر شیئر کیا گیا ہے۔یوٹیوب پر بالی ووڈ اسٹوڈیوز نامی چینل پر فلم پٹھان کے فرضی ٹریلر کو شیئر کیاگیا ہے۔3لاکھ 44ہزار لوگوں نے اس ویڈیو کو ناپسند کیا ہے۔ہم نے احتیاطاً اسے آرکائیو بھی کرلیا تاکہ ہمارے پاس مستقبل میں بھی یہ ثبوت بچا رہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ فلم پٹھان کے حوالے سے کئے گئے دعوے فرضی ہے۔شاہ رخ خان نے ناتو عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کا فلم “پٹھان “کامیاب نہ ہواتو ان کا گھر فروخت ہوجائےگا اور ناہی فلم پٹھان کا کوئی ٹریلر اب تک ریلیز ہوا ہے۔البتہ امید جتائی جارہی ہے کہ نومبر ماہ میں فلم کی شوٹنگ شروع ہوسکتی ہے۔

Result: Fabricated False

Our Sources

Twitter: https://twitter.com/iamsrk/status/1291613965353533441

Filmibeat: https://www.filmibeat.com/bollywood/gupshup/2020/shah-rukh-khan-to-kickstart-shooting-of-pathan-in-november-2020-in-uk-302590.html

Bollywoodhungama: https://www.bollywoodhungama.com/news/bollywood/scoop-shah-rukh-khan-pathan-siddharth-anands-next-reunites-deepika-padukone/

Youtube: https://www.youtube.com/watch?v=YR6yPZ1LPpA

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular