جمعرات, اپریل 25, 2024
جمعرات, اپریل 25, 2024

ہومFact Checkانڈیا گیٹ پر مسلمان شہداء کے درج ناموں سے متعلق فرضی دعویٰ...

انڈیا گیٹ پر مسلمان شہداء کے درج ناموں سے متعلق فرضی دعویٰ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں موجود انڈیا گیٹ پر جنگ آزادی میں شامل مسلمان شہداء کے لکھے جانے والے نام سے متعلق ان دنوں فیس بک پر ایک پوسٹر شیئر کیا جارہا ہے۔ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزادی کے لیے جنگ کرنے والے 95,300 ہندوستان کے آزادی پسندوں کے نام ‘انڈیا گیٹ’ پر لکھے ہیں، جن میں صرف 61,395 مسلمان جنگجوؤں کے نام نقش کیے گئے ہیں۔

انڈیا گیٹ پر مسلمان شہداء کے درج ناموں سے متعلق فرضی دعویٰ وائرل
Courtesy: FB/Md Khalid H Aarfi

Fact

وائرل دعوے کی صحیح تفصیلات کے لیے نیوز چیکر نے انڈیا گیٹ کی تاریخ کو تلاشنا شروع کیا۔ اس دوران اے بی پی نیوز ویب سائٹ پر انڈیا گیٹ کے حوالے سے12 فروری 2019 کی ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ کے مطابق انڈیا گیٹ کا ڈیزائن ‘ایڈون لینڈسیر لوٹینز’ نے بنایا تھا اور اس کی تعمیر 12 فروری 1931 کو مکمل کی گئی تھی۔ مضمون میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلی جنگ عظیم اور تیسری اینگلو افغان جنگ میں شہید ہونے والے برطانوی انڈین آرمی کے سینکڑوں جوانوں کے اعزاز میں انڈیا گیٹ کی تعمیر کی گئی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ انڈیا گیٹ کی تعمیر آزادی سے پہلے ہی مکمل ہوگئی تھی۔

کیا ملک کی آزادی کے لیے شہید ہونے والے فوجیوں کے نام بھی انڈیا گیٹ پر درج ہیں؟ اس بارے میں جاننے کے لیے ہم نے گوگل پر باریک بینی سے سرچ کرنا شروع کیا۔ اس دوران ہمیں انڈیا گیٹ کے بارے میں دہلی محکمہ سیاحت کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون ملا۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق انڈیا گیٹ کی بنیاد ‘ڈیوک آف کناٹ’ نے 1921 میں رکھی تھی اور اس کا افتتاح 10 سال بعد لارڈ ارون نے کیا تھا۔

Courtesy:delhitourism.gov.in

ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران برطانیہ کی طرف سے لڑتے ہوئے تقریباً 70 ہزار ہندوستانی اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔ انڈیا گیٹ کی تعمیر انہی فوجیوں کی یاد میں کروائی گئی تھی۔ مذکورہ آرٹیکل میں واضح کیا گیا ہے کہ انڈیا گیٹ پر 1919 کی افغان جنگ میں شامل مغربی سرحد پر مارے گئے 13000 سے زیادہ ہندوستانی فوجیوں کے نام موجود ہیں۔

انڈیا گیٹ پر کتنے لوگوں کے نام نقش کیے گئے ہیں؟ اس بارے میں جب ہم نے کامن ویلتھ وار گریو کی ویب سائٹ پر تلاش کی تو پتہ چلا کہ انڈیا گیٹ پر 13,220 شہیدوں کے نام نقش ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔ بتادوں کہ مذکورہ ویب سائٹ دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کا نام ریکارڈ رکھتی ہے۔ لیکن کہیں بھی مخصوص طور پر مسلمان شہداء کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

اس طرح مذکورہ رپورٹز سے معلوم ہوا کہ وائرل پوسٹر میں مسلمان شہداء سے متعلق کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ انڈیا گیٹ پر جنگ آزادی میں شہید 95,300 آزادی پسندوں کے نام درج نہیں ہیں اور نہ ہی جنگ آزادی میں شامل مسلم شہداء کے نام درج ہیں، بلکہ پہلی جنگ عظیم میں برطانیہ کی طرف سے لڑنے محض 13,220 فوجیوں کے نام نقش ہیں۔

Result: False

Our Sources

Media Report Published by ABP News on 12 Fab 2019
Information of India Gate available of delhitourism.gov.in

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular