اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkسڑک پر تشدد کا شکار شخص کی یہ ویڈیو حالیہ نوپور شرما...

سڑک پر تشدد کا شکار شخص کی یہ ویڈیو حالیہ نوپور شرما معاملے سے جڑا نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک شخص کو سڑک پر تشدد کا شکار ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ نوپور شرما کی جانب سے توہین رسالتﷺ کے بعد جب بھارتی مسلمانوں نے احتجاج بلند کیا تو انہیں چن چن کرمارا جا رہا ہے۔

سڑک پر بے رحمی سے تشدد کا شکار شخص کی یہ ویڈیو حالیہ نوپور شرما معاملے سے نہیں ہے
Courtest:Twitter@AdnanRasheedFa1

Fact

سڑک پر تشدد کا شکار شخص والے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈیا ٹوڈے، دینک جاگرن اور نیوز18 ہندی پر وائرل ویڈیو سے متعلق 2، 3 اور 5 اکتوبر 2019 کی خبریں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں جس شخص کی پٹائی کی جا رہی ہے اس نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا تھا، جس کے بعد مشتعل لوگوں نے اسے سرِ راہ بے رحمی سے مارا پیٹا تھا۔ ویڈیو میں جس کی پٹائی کی جا رہی اس کا تعلق بہار کے کیمور کے بھبھوا سے ہے۔ سر راہ پیٹا جا رہے شخص کے والد وارڈ کانسلر تھے۔ رپورٹ میں سر راہ پیٹے جا رہے شخص کا نام شاہد راعین بتایا گیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ سے واضح ہو چکا کہ ویڈیو میں جس شخص کو سڑک پر تشدد شکار بنایا جا رہا ہے اس کا حالیہ نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے بعد ہو رہے احتجاج کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بلکہ 2019 میں آپسی رنجش میں پیش آئے واقعے کی ہے۔ یہ ویڈیو پہلے بھی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس کا فیکٹ چیک نیوز چیکر پنجابی ٹیم نے کیا تھا۔

Result: False Context/ False

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular