اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا زخموں کی صفائی کروا رہا یہ شخص اسماعیل ہنیہ...

Fact Check: کیا زخموں کی صفائی کروا رہا یہ شخص اسماعیل ہنیہ ہیں؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک بوڑھے شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں بزرگ شخص زخموں کی صفائی کروا رہے ہیں اور وہ عربی میں کچھ بولتے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ہیں جو ہلاکت سے چند لمحات قبل آخری بات کہہ رہے ہیں۔

صارفین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے “شہادت سے چند لمحات قبل اسماعیل ہنیہ شہید رحمہ اللہ کے آخری الفاظ”۔

اس ویڈیو کو تحقیقات کے لئے نیوز چیکر کے واٹس ایپ ٹپ لائن نمبر 9999499044 پر بھی ایک صارف نے شیئر کیا ہے۔

Screenshot of Whatsapp forward

آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

ہلاکت سے چند لمحات قبل حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے آخری الفاظ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 6 نومبر 2023 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ریجنالڈو میگلہیس نامی فیس بک پیج پر عربی کیپشن کے ساتھ موصول ہوئی۔ جس کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے زخمی بزرگ کا تعلق غزہ کے عقیلان خاندان سے ہے جو اپنے بچوں کی شہادت کے بعد گفتگو کر رہے ہیں۔

Courtesy: Facebook/ qarimuzafar.iqbal

مزید ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو اس پر محمد عبید کا واٹر مارک نظر آیا۔ اس کے علاوہ ‘ریجنالڈو میگلہیس’ فیس بک صارف نے بھی ویڈیو کا کریڈٹ محمد عبید77 نام کے صارف کو دیا ہے۔

پھر ہم نے محمد عبید77 نامی صارف کو انسٹاگرام پر تلاشا۔ تب ہمیں اس نام کے صارف کا آفیشل ہینڈل موصول ہوا۔ جہاں ہمیں معلوم ہوا کہ محمد عبید ایک فلسطینی صحافی و مقامی تاجر ہیں، جنہوں نے اس ویڈیو کو غزہ کے ایک کیمپ اسپتال میں فلمایا تھا۔ اس ویڈیو میں بھی زخمی بزرگ شخص کو عقیلان خاندان کا بتایا گیا ہے۔ صحافی محمد عبید نے اس ویڈیو کو 6 نومبر 2023 کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔ یہاں یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کے تہران میں ہوا ہے اور یہ ویڈیو غزہ کی ہے۔

Courtesy: Instagram @mohamed_obied77

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے زخمی بزرگ شخص اسماعیل ہنیہ نہیں ہے بلکہ غزہ کے عقیلان خاندان کے ایک بزرگ شخص ہیں جن کے زخموں کو صاف کیا جا رہا ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by reginaldo.magalhaes.923171 on 06 Nov 2023
Instagram post by @mohamed_obied77 on 06 Nov 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular