اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: بچوں کو اسکول میں اسلحے کی ٹریننگ دیئے جانے کی...

Fact Check: بچوں کو اسکول میں اسلحے کی ٹریننگ دیئے جانے کی یہ ویڈیو کیا اسرائیل کی ہے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
اسرائیل میں بچوں کو اسکول میں اسلحے کی ٹریننگ دیئے جانے کی ویڈیو ہے۔
Fact
بچوں کو اسلحے کی ٹریننگ دیئے جانے کی یہ ویڈیو روس کے کریمیا کی ہے۔

اسرائیل اور حماس کے تنازعہ کے بیچ بچوں کو اسکول میں اسلحے کی ٹریننگ دیئے جانے کی ایک ویڈیو سوشل نٹورکنگ سائٹس پر شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مسلمانوں کو دہشتگرد کہنے والے اسرائیل اپنے ملک کے 8 سال کے بچے بچیوں کو اسکول میں اسلحے کی ٹریننگ دے رہا ہے اور مدرسے میں قرآن پڑھنے والے بچوں کو شہید کر رہا ہے۔

 بچوں کو اسکول میں اسلحے کی ٹریننگ دیئے جانے کی یہ ویڈیو اسرائیل نہیں روس کی ہے۔
Courtesy: Facebook/Uzair Basharat
Screenshot of WhatsApp forward

Fact Check/ Verification

بچوں کو اسکول میں اسلحے کی ٹریننگ دیئے جانے والی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسکرین پر رواں سال کے مارچ ماہ میں شائع ہونے والی رپورٹس اور ایکس کے لنکس فراہم ہوئے، جس میں اس ویڈیو کو روسی بچوں کو اسکول میں دی جارہی میلیٹری ٹریننگ کا بتایا گیا ہے۔

Screenshot of Google Search

رواں سال کے 16 مارچ کو شائع ہونے والی نیوز فلیر اور انڈیپینڈنٹ ٹی وی کی ویب سائٹس پر وائرل ویڈیو کو روس کے کریمیا کے سیمفروپول کا بتایا گیا ہے۔ جس میں چھوٹے بچوں کو مارشل آرٹ اور رائفل چلانے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ نیوز فلیر کے مطابق اس ویڈیو کو روسی اسٹیٹ میڈیا ‘آر آئی اے نووستی کریمیا‘ نے شائع کیا تھا۔

Courtesy: Indipendent

پھر ہم نے “آر آئی اے نووستی کریمیا، چھوٹے بچوں کو اسلحے کی ٹریننگ” روسی زبان میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وی کے ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر ‘آر آئی اے نووستی کریمیا‘ کے ہینڈل پر روسی کیپشن کے ساتھ ہوبہو ویڈیو ملی، جس کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو کریمیا میں اسکولی بچوں کو دی جا رہی ابتدائی ملیٹری ٹریننگ کی ہے۔

Courtesy: vk/ РИА Новости Крым

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بچوں کو اسکول میں اسلحے کی ٹریننگ دیئے جانے کی اس ویڈیو کا اسرائیل سے تعلق نہیں ہے بلکہ یہ روس کے کریمیا کی ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by Newsflare and Independent on March 2023
VK post by RIA on 15 March 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular