Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
Claim
جموں کشمیر کے لداخ میں ملیٹنٹوں کی جانب سے بھارتی ٹی-72 ٹینک پر آر پی جی کی فائرنگ میں پانچ بھارتی جوان ہلاک ہوگئے۔
Fact
دعویٰ فرضی ہے، 28 جون کو لداخ کے دریائے شیوک میں فوجی مشق کے دوران غرقاب ہونے کے باعث 5 جوان ہلاک ہوگئے تھے۔
سوشل میڈیا پر انگلش کیپشن کے ساتھ ایک تباہ شدہ ٹینک کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لداخ میں کشمیری ملیٹنٹوں (علیحدگی پسند) کی جانب سے بھارتی ٹی-72 ٹینک پر آر پی جی کی فائرنگ میں پانچ بھارتی جوان ہلاک ہوگئے۔
کشمیری ملیٹنٹوں کی جانب سے لداخ میں بھارتی ٹینک پر حملےکا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اگست 2022 کو شیئر شدہ ہوبہو تصویر ایکس ہینڈل یوکرین ویپن ٹریکر اور آذربائیجان کی گن آز ٹی وی کے آفیشل فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ جس میں مذکورہ تصویر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ڈونیٹسک اوبلاسٹ میں ٹی-72بی 1989 روسی فوجی کا تباہ شدہ ٹینک ہے۔
ہم نے گوگل پر “لداخ، 5 انڈین آرمی، کلڈ، ٹینک” انگلش میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بھارتی فوج کی فائر اینڈ فیوری کورپس کے آفیشل ایکس ہینڈلس پر (سابقہ ٹویٹر) لداخ میں شہید ہوئے 5 جوانوں کے حوالے سے شیئر شدہ ایک پوسٹ موصول ہوا۔ جس میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 28 جون 2024 کی رات پیش آیا تھا، جب لداخ میں فوجی مشق کے دوران دریائے شیوک میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے فوجی ٹینک غرقاب ہوگیا۔ جس میں بھارتی فوج کے 5 جوانوں نے اپنی جان گنوا دی۔
اس کے علاوہ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی ٹویٹ کرکے اس حادثے میں جان گنوانے والے فوجی جوانوں کے لئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ کشمیری ملیٹنٹوں (علیحدگی پسند) کی جانب سے لداخ میں بھارتی ٹینک پر حملے کا دعویٰ بےبنیاد ہے اور جس تباہ شدہ ٹینک کی تصویر کو بھارت سے منسوب کیا جا رہا ہے وہ پرانی اور روسی فوج کے ٹینک کی ہے۔ حالانکہ وہاں ایک دوسرا حادثہ پیش آیا تھا جس میں 5 فوجی جوانوں نے اپنی جان گنوائی تھی۔
Sources
X post by @UAWeapons on 15 Aug 2022
Facebook post by GunazTv on 14 Aug 2022
X post by @firefurycorps and @rajnathsingh on Jun 29, 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
July 18, 2025
Mohammed Zakariya
July 9, 2025
Mohammed Zakariya
May 26, 2025