Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ آخری اذان مسجد اقصیٰ کی ہے جسے اسرائیل نے اب شہید کردیا ہے۔
نہیں، دعویٰ بے بنیاد ہے دراصل یہ ویڈیو اسرائیل کے فضائی حملے میں تباہ ہوئی غزہ کی الامین محمد مسجد ہے۔
سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں غم زدہ آواز میں اذان سنائی دے رہی ہے، اس کے علاوہ ایک تباہ شدہ مسجد بھی نظر آرہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو شہید کردیا ہے اور اس ویڈیو میں جو اذان کی آواز سنائی دے رہی ہے وہ مسجد اقصیٰ میں دی گئی آخری اذان ہے۔


آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 8 اکتوبر 2023 کو فوربس بریکنگ نیوز نامی یوٹیوب چینل پراپلوڈ شدہ ایک منٹ 51 سکینڈ پر مشتمل ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے 38 سکینڈ پر وائرل کلپ میں نظر آنے والے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ غزہ کی الامین محمد مسجد ہے، جوحماس کے حملے کے جواب میں اسرائیلی فضائی حملوں سے تباہ ہوئی تھی۔
یہی ویڈیو ہمیں گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر بھی موصول ہوئی، جس میں بھی تباہ شدہ مسجد کو غزہ کی الامین محمد مسجد بتایا گیا ہے، جسے اسرائیل نے 8 اکتوبر 2023 کی صبح اپنے فضائی حملے سے تباہ کردیا تھا۔
گیٹی امیجز کی ویڈیو کو غور سے دیکھنے اور سننے پر ہمیں اذان کی آواز بھی سنائی نہیں دی۔ البتہ یہاں یہ واضح ہوگیا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اس میں اذان ترمیم کرکے لگائی گئی ہے اصل ویڈیو میں اذان کی آواز نہیں ہے۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
پھر ہم نے اردو اور انگلش میں “اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو شہید کردیا” گوگل کیورڈ سرچ کیا لیکن ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جس میں مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کا ذکر ہو۔ البتہ جنگ، لبنان کی المنار ٹی وی اور فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی ویب سائٹس پر 15 اور 16 اپریل کی خبریں موصل ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا ہے۔ لیکن قبلہ اول کو شہید کرنے کا ذکر ان رپورٹس میں نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر ظلم و ستم کا بتاکر ہالی ووڈ ایکشن شو کی ویڈیو وائرل
اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ تباہ شدہ مسجد کی یہ ویڈیو مسجد اقصیٰ کی نہیں بلکہ غزہ کی الامین محمد مسجد ہے جسے اسرائیل نے 8 اکتوبر 2023 کی صبح فضائی حملے میں تباہ کردیا تھا۔
Sources
Video report published by YouTube Channel Forbes Breaking News on 08 Oct 2023
Video found on Getty Images website
Reports published by Anadolu and The Daily Star on 08 Oct 2023