Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو تیزاب کے ٹینک میں ڈالنے کی ہے یہ ویڈیو۔
نہیں دعوی فرضی ہے، دراصل یہ ویڈیو تھائی لینڈ میں موجود ہالی ووڈ ایکشن اسٹنٹ شو کی ہے ۔
سوشل میڈیا پر 23 سکینڈ کی ایک ویڈیو کو اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو تیزاب کے ٹینک میں ڈالنے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک عمارت کی چھت پر کچھ لوگ ٹینک میں ایک شخص کو دھکا دیتے ہوئے دکھائی پڑ رہے ہیں اور اس کے بعد رسی کے سہارے ہڈیوں کا ڈھانچا نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ صافین نے کیپشن میں لکھا ہے “اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو تیزاب کے ٹینک میں ڈالا جاتا ہے۔ چند سیکنڈ میں ہڈیاں واپس نکلتی ہیں اسکے باوجود بھی بعض لوگ اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ نہیں کرتے۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو تیزاب میں ڈالنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے کیفریم میں تقسیم کیا۔ اس دوران ہمیں سید الحق جویل نامی انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو کا طویل ورژن موصول ہوا، جسے 1 جون 2024 کو شیئر کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کا ہم نے بغور تجزیہ کیا تو ہمیں دیوار کے ذیلی حصے میں ‘ہالی ووڈ ایکشن’ لکھا ہوا نظر آیا، اس کے علاوہ ویڈیو میں سامعین کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہاں ہمیں معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، دراصل یہ منظر ایکشن شو کا ہے۔
پھر ہم نے گوگل پر “ہالی ووڈ ایکشن شو” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رولر کوسٹر آف تھائی لینڈ نامی یوٹیوب چینل کا لنک فراہم ہوا۔
مذکورہ رولر کوسٹر آف تھائی لینڈ یوٹیوب چینل پر موجود 21 منٹ 42 سکینڈ پر مشتمل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو ہمیں وائرل ویڈیو جیسے سبھی مقامات نظر آئے۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ مقام تھائی لینڈ کا ڈریم ورلڈ ہے، جہاں ہالی ووڈ ایکشن اسٹنٹ شو کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات آفیشل ویب سائٹ ڈریم ورلڈ بینکاک پر پڑھی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر یوٹیوب چینل نے مختلف اینگل سے فلمائی گئے اس شو کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے، جسے یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھارتی مسلمانوں کے بڑے پیمانے پر کئے گئے احتجاج کی ہے یہ ویڈیو؟
اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطین کے قیدیوں کو تیزاب کے ٹینک میں ڈالنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل پرانی اور تھائی لینڈ کے ہالی ووڈ ایکشن شو کی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Sources
Instagram post by @jewelbd on 01 June 2024
Video uploaded by YouTube channel Roller Coasters of Thailand on 10 Jul 2023
Information on Dream World Bangkok website