Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ کا منظر۔
یہ ویڈیو جون 2021 میں یروشلم کے مغرب میں لگی آگ کی ہے۔
یو این آئی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے جنگلات میں شدید آگ لگی ہے۔ جسے دہائی کی سب سے بڑی آگزنی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں تقریباً 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی تناظر میں جنگلات میں لگی آگ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ دنوں اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگزنی کی ہے۔
صارفین نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “اسرائیل کو جلتا دیکھنے کی شدید خواہش تھی، یہ منظر دیکھ کر میرے دل کو سکون مل رہا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جب تک پورا اسرائیل نہیں جل جاتا اس آگ کو مزید بھڑکانا، جلتا اسرائیل سے بڑی کوئی خوشی نہیں ہوسکتی”۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریم کو گوگل ین ڈیکس پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 9 جون 2021 کو عربی کیپشن کے ساتھ شیئر شدہ یہی ویڈیو الجرمق الإخباري نامی فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ جس کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا یہ ویڈیو یروشلم کے مغرب میں واقع بیت ثول میں لگی آگ کی ہے۔

مزید سرچ کرنے پر ہمیں یہی ویڈیو 9 جون 2021 کو شیئر شدہ ایکس ہینڈل الٹرا فلسطین اور اسرائیل فائر سروس کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی موصول ہوئی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو یروشلم کے مغرب میں واقع جنگلات میں لگی آگ کا بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وائرل ویڈی سے متعلق دی یروشلم پوسٹ اور الٹرا فلسطین کی ویب سائٹس پر بھی خبریں موصول ہوئی۔ ان رپورٹس کے مطابق یروشلم کے نزدیک پہاڑیوں سے متصل کئی جنگلات میں آگزنی کا واقعہ پیش آیا۔ جس پر قابو پانے کےلئے 10 فائر فائٹنگ طیارے، دو ہیلی کاپٹر اور 70 سے زیادہ فائر فائٹنگ ٹیم کو تین اہم مقامات پر تعین کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پہلگام حملے کے مشتبہ دہشت گردوں کے خاکے میں بابر اعظم کا بھی جاری کیا گیا خاکہ؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں
لہذا آن لائن ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور حالیہ دنوں اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ کی نہیں بلکہ 2021 میں یروشلم کے مغرب میں واقع جنگلات میں لگی آگ کی ہے۔
Sources
Facebook post by aljarmaqnet and Israel Fire Services on 9 June 2021
Reports published by Ultra Palestineu and TheJerusalem Post on 9 June 2021