ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact Checkخانہ کعبہ میں یہودیوں کے طواف کا یہ ویڈیو نہیں ہے

خانہ کعبہ میں یہودیوں کے طواف کا یہ ویڈیو نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ میں طواف کا 14 سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں کچھ لوگ جھومتے ہوئے خانہ کعبے کا طواف کر رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ “خانہ کعبہ میں یہودی نے طواف کیا، یہ اس کی زندگی ہے اللہ اس پر رحم کرے”۔

خانہ کعبہ میں یہودیوں کے  طواف کا ویڈیو، وائرل پوسٹ
Courtesy:Fb/ لؤی الساعدی
وائرل پوسٹ کا اسکرن شارٹ

حرمین شریفین میں غیر مسلموں کا داخلہ سختی سے منع ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو عربی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ خانہ کعبہ میں یہودی طواف کر رہے ہیں، جوکہ بہت افسوس کی بات ہے۔

ٹویٹر پر وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “يهود يطوفون حول الكعبة” سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض 7 دنوں میں 863 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

Fact Check/ Verification

خانہ کعبہ میں یہودیوں نے کیا طواف۔ اس دعوے کی سچائی جاننے کے لے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں فرید بینتا اور سواق ليموزين نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق ویڈیو میں جو لوگ جھومتے ہوئے طواف کر رہے ہیں وہ دراصل ترکش صوفی مسلمان ہیں۔ صوفی مسلمانوں کے ذکر الہیٰ کا طریقہ یہی ہے جو ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔

https://youtu.be/mw19fDH-5×0
YouTube video

مذکورہ دعوے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کعبہ شریف میں سر زور سے ہلا کر ورد کر رہے لوگوں کے اس ویڈیو کو یہودیوں کی عبادت سے تشبیہ دےکر صارفین اس لئے شیئر کر رہے ہیں کہ دونوں ہی قوم سر ہلاکر عبادت کرتی ہیں۔ یہاں آپ صوفی مسلم اور یہودیوں کے ورد کرنے کا طریقہ بخوبی لنک پر کلک کرکے دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔

کیا خانہ کعبہ میں یہودی وغیر مسلم داخل ہو سکتے ہیں؟

جب ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا کعبہ شریف میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ داخل ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ تو اس دوران ہمیں مڈل ایسٹ مونیٹر نامی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہائی وے کے سائن بورڈ سے محض مسلمان کے داخلے والا لفظ ہٹا دیا گیا۔ جس کے بعد کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے تو کچھ لوگ اس کی مخالفت کرتے دکھے۔ حالانکہ اس کی تصدیق سرکاری طور پر نہیں کی گئی ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں برٹینکا ڈاٹ کام اور ایمبسی آف انڈیا ریاض کی ویب سائٹ پر جانکاری ملی کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ خانہ کبعہ میں طواف کر رہے افراد یہودی نہیں ہو سکتے، صوفیت کو ماننے والے مسلم ہیں، جو اللہ کا ذکر حرم میں کر رہے ہیں۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ خانہ کعبہ میں طواف کر رہے لوگوں والا ویڈیو پرانا ہے۔ یوٹیوب پر ملی جانکاری کے مطابق یہ لوگ صوفیت کو ماننے والے ترکش مسلم ہیں۔ بتادوں کہ حرمین شریفین میں غیر مسلموں کے داخلے پر سرکاری پابندی ہے۔

Result: False


Our Sources

YuTube

Britannica.com

MiddleeastMonitor.com

eoiriyadh.gov.in


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular