اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkجموں کشمیر میں عمران خان کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کی...

جموں کشمیر میں عمران خان کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کی یہ تصویر پرانی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان سیاسی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ وہیں ان دنوں ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ “جموں کشمیر کی عوام عمران خان کے حق میں مظاہرے کر رہی ہے، یہ مظاہرے کی تصویر پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد کی ہے”۔

ٹویٹر پر روس اردو نامی ہینڈل نے وائرل تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “جموں کشمیر میں بھی عوام کا عمران خان کے حق میں مظاہرہ، یہ مظاہرے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد کیے جا رہے ہیں”۔

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں عمران خان کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کی یہ تصویر پرانی ہے
Courtesy/Twitter@russia_urdu

دیگر ٹویٹر صارفین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ جموں کشمیر میں کسی پاکستانی لیڈر کے حق میں مظاہرے، دعائیں اور احتجاج ہوا۔ کشمیری عوام عمران خان کو اپنا سچا سفیر مانتے ہوئے ان کے حق میں نکل کھڑے ہوئے۔ یہ مناظر جموں کشمیر کے ہیں۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور“۔

مذکورہ دعوے کے ساتھ عمران خان کی حمایت میں کئے گئے احتجاج والی وائرل تصویر کو فیس بک صارفین نے بھی شیئر کیا ہے۔

Fact Check/Verification

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر والے پوسٹر کے ساتھ احتجاج کر رہے لوگوں کی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے تصویر سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں باغی ٹی وی نامی ویب سائٹ پر شائع 22 جون 2021 کی رپورٹ میں وائرل تصویر ملی۔ لیکن تصویر کہاں اور کب کی یہ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ سے حالانکہ یہ واضح ہو گیا کہ تصویر پرانی ہے، اس کا حالیہ پاکستانی سیاسی ہلچل سے کوئی تعلو نہیں ہے۔

Coutesy:BaghiTv

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی تصویر ٹی آر ٹی ورلڈ پر شائع 5 دسمبر 2019 کی ایک رپوٹ میں ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق یہ تصویر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیریوں کے اقوام متحدہ (یو این ) میں ان کی آواز بننے کے لئے عمران خان کے پوسٹر تھام کر انہیں شکریہ ادا کئے جانے کی ہے۔

Coutesy:TRT World

ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ میں یہ لکھا ہے کہ 27 ستمبر 2019 کو جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کشمیریوں کو توجہ کا مرکز بنایا، تو اس کے بعد کشمیر کا وہ علاقہ جو ہندوستان میں ہے وہاں کے لوگوں نے خوب جشن منایا ور ریلیاں بھی نکالیں۔

مذکوری رپورٹ سے واضح ہو چکا کہ وائرل تصویر کم از کم 3 سال پرانی ہے۔ پھر ہم نے وائرل تصویر اور ٹی آر ٹی ورلڈ پر ملی تصویر کا موازنہ کیا تو عمران خان کی تصویر والے پوسٹر کے اوپری حصے میں04/10/19 لکھا ہوا نظر آیا۔ جبکہ نچلے حصے میں انگلش میں لکھا تھا، جس کا ترجمہ ہے(اقوام متحدہ میں ہمارا ایمبیسڈر بننے کے لئے عمران خان شکریہ،#بلیڈنگ کشمیر)۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ جموں کشمیر میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ہوئے مظاہرہ کی یہ تصویر کم از کم 3 سال پرانی ہے اور حالیہ پاکستانی سیاسی صورت حال سے اس تصویر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False Context/ Missing Contex

Our Sources

Midea Report Published by Baaghi Tv
Midea Report Published by TRT World
Analysis by Newschecker

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular