جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkآزاد ہندوستان کی پہلی دعوت افطار کی نہیں ہے یہ وائرل تصویر

آزاد ہندوستان کی پہلی دعوت افطار کی نہیں ہے یہ وائرل تصویر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

کھانے کی میز پر بیٹھے لوگوں کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آزاد ہندوستان کی پہلی دعوت افطار ہے، اس افطار پارٹی کا اہتمام اس وقت کے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی جانب سے کیا گیا تھا، جن میں ان کے ساتھ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور ڈاکٹر راجیندر پرساد شریک ہوئے تھے۔

آزاد ہندوستان کی پہلی دعوت افطار کی نہیں ہے یہ وائرل تصویر

وائرل تصویر کو انگلش کیپشن کے ساتھ آزاد ہندوستان کی پہلی دعوت افطار کا بتاکر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

فیس بک پر وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

Fact Check/Verification

آزاد ہندوستان کی پہلی دعوت افطار کا بتاکر شیئر کی گئی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں لائیو ہسٹری انڈیا اور 15 اگست 2021 کو امر اجالا پر شائع ہوبہو وائرل تصویر ملی، تصویر کے کیپشن میں ویکی میڈیا کومنس کے حوالے سے لکھا ہے کہ پہلے منتری منڈل پر ہونے والے کھانے کی تصویر۔ تصویر کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے اپنی کیبنٹ کے ساتھیوں کو کھانے پر مدعو کیا، جس میں اس وقت کے وزیر قانون بی آر امبیڈکر سمیت کابینہ کے دیگر ممبران شامل ہوئے تھے۔

Courtesy:Livehistoryindia.com

سرچ کے دوران ہمیں یہی تصویر عالمی ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق بھارت کے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو اپنی کابینہ کے ممبران کے ساتھ کھانے کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اس وقت کے وزیر قانون ڈاکٹر امبیڈکر بھی شریک ہوئے تھے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں زورو ایسٹرینس نامی ویب سائٹ پر پی ڈی ایف فارمیٹ میں مذکورہ تصویر ملی۔ پی ڈی ایف کے نویں پیج پر وائرل تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ تصویر کے ساتھ انگریزی کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ 1948 میں سی راج گوپالا چاری کے گورنر جنرل بننے کے بعد سردار بلبھ بھائی پٹیل کی جانب سے دوپہر کے کھانے کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا، اس پروگرام میں سابق وزیراعظم جواہر لال نہرو اور ان کی کابینہ کے ممبران شریک ہوئے تھے۔ تصویر میں رفیع قدوائی، بلدیو سنگھ، مولانا ابول کلام آزاد، جواہر لال نہرو، سی راج گوپالاچاری، سردار بلبھ بھائی پٹیل، راج کماری امرت کور، جان متھئی، جگجیون رام، مسٹر گڈگل، مسٹر نیوگی، ڈاکٹر امبیڈکر، شیام پرساد مکھرجی، گوپال سوامی ایانگر اور جے رام داس دولت رام بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

Courtesy:zoroastrians.net

مذکورہ میں ملی جانکاری سے واضح ہو گیا کہ یہ تصویر آزاد ہندوستان کی پہلی دعوت افطار کی نہیں ہے، بلکہ 1948 میں سی راج گوپالاچاری کے گورنر جنرل بننے کے بعد سردار بلبھ بھائی پٹیل کی جانب سے دوپہر کے کھانے پر بلائے گئے مہمانوں کی ہیں۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ آزاد ہندوستان کی پہلی دعوت افطار کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ در اصل یہ تصویر 1948 میں سی راج گوپالا چاری کے گورنر جنرل بننے کے بعد سردار بلبھ بھائی پٹیل کی جانب سے دوپہر کے کھانے پر بلائے گئے مہمانوں کی ہیں۔

Result: False Context/False

Our Sources
Media Report Published by Amar Ujala

Image Published by Livehistoryindia.com
Image Published by Alamy
Image Published by Zoroastrians.net

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular