بدھ, اپریل 24, 2024
بدھ, اپریل 24, 2024

ہومFact Checkچوراہے پر چولی لہراتے ہوئے خاتون کی یہ تصویر اٹلی کی گلوکارہ...

چوراہے پر چولی لہراتے ہوئے خاتون کی یہ تصویر اٹلی کی گلوکارہ جولیا مارکین کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک صارفین ایک تصویر شیئر کر رہے ہیں۔ جس میں ایک چولی لہراتے ہوئے خاتون نظر آرہی ہیں۔ صارفین کا تصویر سے متعلق دعوی ہے کہ یہ خاتون اٹلی کی معروف گلوکارہ جوليا مارکين ہیں، جنہوں نے1955 میں چوراہے پر موجود لوگوں سے اپنی چولی(برا) کی بولی لگانے کو کہا تھا۔

فیس بک پر ایک صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ (“بات تو پرانی ہے مگر ہے کمال “اٹلی کی مشہور گلوکارہ {جوليا مارکين} نے 1955 میں شہر کے چوراہے پر کھڑی ہو کر اپنے سینے سے بریزر نکالا اور لوگوں سے مخاطب ھو کر کہا، “کتنے کا لوگے” ؟ لوگوں نے 90 ہزار ڈالر تک کی بولی لگا دی وہ ہنس کر بولی آپ لوگ کتنے بیوقوف ہو جو اپنی جنسی خواہش کے لیے معمولی کپڑے پر اتنے پیسے خرچ کرنے پر تیار ہو .” مگر کسی ایک غریب کا پیٹ آپ لوگوں سے نہیں بھر سکتا ۔ مجھے آپ لوگوں کی انسانیت پر سخت شرمندگی اور افسوس ہے”۔

چوراہے پر چولی لہراتے ہوئے خاتون کی یہ تصویر 1955میں اٹلی کی گلوکارہ جولیا مارکین کی نہیں ہے
Courtesy: FB/basim.sabeeli

فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ چولی لہراتے ہوئے خاتون کی تصویر کو کتنے صارفین نے شیئر کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 24 گھنٹوں میں 20 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 4,801 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Screen shot of Crowdtangle

Fact Check/Verification

اچولی لہراتے ہوئے خاتون کی وائرل تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ہاپرس بازار نامی ویب سائٹ پر 20 نومبر 2018 کو شائع شدہ ایک مضمون میں وائرل تصویر ملی۔ آرٹیکل میں دی گئی جانکاری کے مطابق کیٹی ہومس نے یہ پوز ایک انقلابی خاتون کی یاد میں دیا تھا۔ جس نے 1969 میں امریکہ میں خاتون کی تحریک آزادی کے دوران اسی طرح اپنی چولی(برا) نکال کر مخالفت کا اظہار کیا تھا۔ اس خاتون کی تصویر بھی اس آرٹیکل میں موجود ہے۔

Courtesy:harpersbazaar.com

1969 انقلابی خاتون کی تصویر ہمیں گیٹی امیجز پر بھی ملی۔ جسے آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

کیٹی ہومس کی تصویر کے نیچے جوئی گراسمین لکھا تھا۔ ہم نے جب اس نام کو انسٹاگرام پر سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ یہ ایک خاتون فوٹو گرافر ہیں۔ پھر ہم نے وائرل تصویر کو ان کے پروفائل پر تلاشنا شروع کیا۔ جہاں ہمیں گراسمین کی جانب سے شیئر کی گئی کیٹی ہومس کی تصویر ملی۔ جسے گراسمین نے انسٹاگرام پر 20 دسمبر 2018 کو شیئر کیا تھا. گراسمین نے بھی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ کیٹی ہومس نے اس تصویر کے ذریعے 1969 میں عورتوں کے حقوق کے لئے لڑنے والی ایک انقلابی خاتون کو خراجِ تحسین پیش کی اور تاریخ کے ایک یادگار لمحے کو اجاگر کیا۔

Courtesy:Instagram@zoeygrossman

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ چوراہے پر چولی لہراتے ہوئے خاتون کی یہ تصویر اٹلی کی گلوکارہ جولیا مارکین کی نہیں اور نا ہی 1955 میں اس تصویر کو کلک کیا گیا تھا، بلکہ یہ تصویر امریکی اداکارہ کیٹی ہومس کی ہے اور اس تصویر کو 2018 میں ایک فوٹو شوٹ کے دوران جوئی گراسمین نامی فوٹو گرافر نے کلک کیا تھا۔

Result: False Context/False

Our Sources

Media Report Published by harpersbazaar.com 20/11/2018
Instagram post by Zoeygrossman on 20/12/2018
Image Published by GettyImages

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular