Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر کون بنے گا کروڑ پتی شو (کے بی سی) کی تقریباً 30 سکینڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں بالی ووڈ اداکارہ ودّیا بالن، کرکٹر یوراج سنگھ اور شو کے میزبان امیتابھ بچن نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں چند سکینڈ کے بعد پاکستانی لیڈر مریم نواز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کے بی سی میں مریم نواز کو دکھایا گیا ہے۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “مریم نواز کے ہمسایہ ملک میں بھی چرچے”۔
اس کے علاوہ مذکورہ ویڈیو کو فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب صارفین طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں بھی شیئر کر رہے ہیں۔
بتادوں کہ اس ویڈیو کو فُل ٹاس پی کے نام کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے 20 فروری 2023 کو “مریم نواز کے ہمسایہ ملک میں بھی چرچے” کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دیگر صارفین ویڈیو کو الگ الگ کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
Fact Check/Verification
کون بنے گا کروڑ پتی شو میں پاکستانی لیڈر مریم نواز سے متعلق ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ گوگل کروم پر انگلش میں “ودّیابالن، کرکٹر یوراج سنگھ اِن کے بی سی” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں سونی انٹر ٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے آفیشل فیس بک پیج پر کے بی سی شو کی شیئر شدہ 5 نومبر 2017 کی 9 منٹ 44 سکینڈ کی ایک ویڈیو ملی۔ جس کے 7 منٹ کے بعد وائرل ویڈیو جیسا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ البتہ وائرل ویڈیو میں مریم نواز کی جس کلپ کو فریم میں ایڈیٹ کرکے لگایا گیا ہے وہ دراصل گزشتہ دنوں پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز کودیے گئے ان کے ایک انٹرویو کا کلپ ہے۔
مذکورہ میں ملی معلومات سے واضح ہو چکا کہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ کے بی سی شو کے کرکٹر یوراج سنگھ اور ودّیا بالن والی قسط کے حوالے سے 2017 میں میڈِیا رپورٹ بھی شائع کی گئیں تھیں۔ جسے آپ یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کپل شرما شو میں شہباز شریف کو ‘بھکاری’ بولا گیا؟ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ کون بنے گا کروڑ پتی شو کی وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے جس میں مریم نواز کے حالیہ انٹرویو کے ایک کلپ کو ملاکر شیئر کیا گیا ہے۔
Result: Altered Video
Our Sources
Facebook post by Sony Entertainment Television on 05 Sept 2017
Video report published by GeoNews on 19 Feb 2023
Report published by NDTV on 07 Sept 2017
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.