Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
کے بی سی کے ایک سوال کے جواب میں صوفیہ قریشی، ویومیکا سنگھ اور پریرنا نے رافیل تباہ ہونے کہ وجہ پاکستانی فوج کا سامنے ہونا بتایا۔
نہیں، یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر کے بی سی میں صوفیہ قریشی، ویومیکا سنگھ اور پریرنا نے شرکت کی تھی۔ کون بنےگا کروڑپتی کے سترہویں سیزن کے پانچویں ایپیسوڈ میں ایک مخصوص پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں آپریشن سندور میں شامل خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پریرنا دیواستھلی کو مدعو کیا گیا تھا۔
اسی ایپیسوڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں امیتابھ بچن کو 50000 روپے کے لئے صوفیہ قریشی و دیگر سے سوال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ سوال کرتے ہیں کہ “پاکستان کے ساتھ فضائی جھڑپ میں رافیل طیارے کیوں پھیل ہوئے؟ اس کے بعد وہ آپشن دیتے ہیں۔ آپشن 1: پائلٹ پرانا تھا، آپشن 2: جہاز پرانا تھا، آپشن 3: فرانس نے دھوکہ دیا، آپشن 4: سامنے پاک فضائیہ تھی”۔ جس کے جواب میں ویومیکا سنگھ کہتی ہیں کہ “سامنے پاک فضائیہ تھی” اور امیتابھ بچن کہتے ہیں “دیٹس دا رائٹ آنسر”۔
ویڈیو کے ساتھ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بریکنگ: صوفیا بیبی اینڈ کمپنی نے کے بی سی میں 50,000 روپے جیت لئے!”۔

کے بی سی میں صوفیہ قریشی، ویومیکا سنگھ و پریرنا کے رافیل کے حوالے سے دیے گئے جواب کی شیئر شدہ ویڈیو کا بغور تجزیہ کیا تو اس میں کچھ بےضابطگیاں نظر آئیں۔ جیسے کہ امیتابھ بچن و ویومیکا سنگھ سلیس اردو میں گفتگو کر رہے ہیں، جبکہ عام طور پر ایسا نہیں ہوتا۔ کے بی سی میں ہندی یا انگریزی میں سوال و جواب کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ لبوں کی حرکات و سکنات بھی الفاظ سے میل نہیں کھا رہی ہیں۔ بولنے کا طریقہ بھی مختلف ہے۔ یہاں ہمیں یہ ویڈیو مشکوک لگی۔
مس انفارمیشن کومبیٹ ایلائنس (ایم سی اے) کے ڈیپ فیکس اینالیسس یونٹ (ڈی اے یو)، جس میں نیوز چیکر بھی شامل ہے، نے بھی اس کلپ کا مختلف اے آئی ڈیٹیکٹر ٹولز کی مدد سے تجزیہ کیا۔ لیکن ویڈیو کی کوالٹی بہتر نہ ہونے کہ وجہ سے مثبت نتائج نہیں ملے۔ البتہ ڈی اے یو نے اس ویڈیو کو اے آئی سے تیار کردہ ہونے کا محض شبہ ظاہر کیا ہے۔
اس کی تحقیق کے لئے ہم نے سب سے پہلے یوٹیوب پر “کے بی سی میں صوفیہ قریشی” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ایس ای ٹی انڈیا و کے بی سی انڈیا کے یوٹیوب چینلز پر 15 اگست و 18 اگست کو اپلوڈ شدہ 10 منٹ پر مشتمل اس شو کی ویڈیوز موصول ہوئیں۔ ویڈیو دیکھنے پر پتا چلا کہ اسی ویڈیو کے فریم کو جگہ جگہ سے جوڑ کر وائرل ویڈیو تیار کی گئی ہے۔ جیسے کہ سوال کے انعامی رقم کے فریم کو 6 منٹ 11 منٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔


سونی لیو کی ویب سائٹ پر بھی ہم نے کون بنے گا کروڑ پتی کے اس ایپیسوڈ کو بغور دیکھا۔ لیکن ہمیں مذکورہ باتوں کا ذکر کہیں بھی نہیں ملا۔ اس حوالے سے نیوز18 ہندی اور جاگرن کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ کے بی سی میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا اور کمانڈر پریرنا سے رافیل طیارے سے متعلق پوچھے گئے سوال کی ترمیم شدہ ویڈیو کو صارفین فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
Sources
Self Analysis
Video published by YouTube channels SET India and KBC India on 15/18 Aug 2025
Full Episode on Sony Liv
Analysis by DAU team