Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی تلاوت قرآن کی ویڈیو آئی سامنے۔
نہیں، یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر 17 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن حالت نماز میں سورہ جمعہ کی نویں آیت تلاوت کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں اور ان کے اوپر بلّی چڑھ کر گال پر بوسہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “ماشاءاللہ کم جونگ اُن قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے”۔

انسٹاگرام صارف نے ویڈیو پر ہندی متن لکھا ہے “شمالی کوریا کے سپریم لیڈر مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے”۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی حالت نماز میں قرآن کی آیت تلاوت کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ جہاں ہمیں أحمد السّلامي نامی ٹک ٹاک صارف کا ہینڈل موصول ہوا۔ وی پی این کی مدد سے ہم نے اس پیج تک رسائی کی۔ جہاں ہمیں دنیا بھر کے کئی معروف لیڈران کی ویڈیو موصول ہوئیں۔ اسکرال کرنے پر ہمیں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی ہوبہو ویڈیو بھی موصول ہوئی۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ تخلیق کار نے اس ویڈیو پر اے آئی کا لیبل لگایا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ کم جونگ ان کی قعد و سجدے کی حالت میں ویڈیو، یوم عرفہ کا خطبہ دیتے اور مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے کئی ویڈیوز موصول ہوئیں۔ ان سبھی ویڈیوز پر تخلیق کار کی جانب سے اے آئی کا لیبل لگانے و ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ احمد نے اس ویڈیو کو اپنے فیس بک اور انسٹاگرام پیج پر 3 جولائی کو شیئر کیا تھا۔ لہٰذا یہاں ہمیں شبہ ہوا کہ ممکن ہے اس ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہو۔
پھر ہم نے اے آئی کا پتا لگانے کے لئے ہائیو ماڈریشن، سائٹ انجن، واز اٹ اے آئی اور اے آئی اور ناٹ ٹولز کی مدد لی۔ جہاں سبھی ٹولز نے اس ویڈیو میں اے آئی سے تیار کردہ مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ہائیو ماڈریشن نے 99.9 فیصد اے آئی سے تیار کردہ یا ڈیپ فیک مواد بتایا ہے، وہیں آڈیو کو اے آئی سے تیار شدہ نہیں بتایا گیا ہے۔




پھر ہم نے ویڈیو میں استعمال کی گئی قرآن کی آیت کو بغور سنا تو معلوم ہوا یہ آواز امام کعبہ عبد الرحمن السديس کی ہے جو سورہ جمع کی نویں آیت تلاوت کر رہے ہیں۔ جسے مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی کم جونگ ان کی ویڈیو میں استعمال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی کمپنی میں بنائی جا رہی بی2 بمبار طیارے کی نہیں بلکہ اے آئی سے تیار کردہ ہے یہ ویڈیو
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی تلاوت قرآن کی ویڈیو دراصل مصنوعی ذیانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور کسی سافٹ ویئر کی مدد سے اس میں امام کعبہ عبد الرحمن السديس کی آواز میں تلاوت کی گئی سورہ جمعہ کی نویں آیت کو ایڈیٹ کرکے لگایا گیا ہے، جسے صارفین حقیقت سمجھ کر سوشل نٹورکنگ سائٹس پر شیئر کر رہے ہیں۔
Sources
TikTok post by @tn.sallemi.ahmed on 03 July 2025
Hive Moderation AI tool
Wasit AI tool
AI or Not tool
Sight Engine AI tool
Audio uploaded by YouTube channel Haramain Translations on 29 Nov 2020