جمعہ, دسمبر 20, 2024
جمعہ, دسمبر 20, 2024

HomeFact CheckFact Check: زمین تنازعہ کو لے کر خواتین کے ہاتھوں مرد کی...

Fact Check: زمین تنازعہ کو لے کر خواتین کے ہاتھوں مرد کی پٹائی کی ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
گجرات میں لڑکی سے چھیڑخانی کرنے پر خواتین کے ہاتھوں مرد کی پٹائی کی ہے یہ ویڈیو۔
Fact
ویڈیو پرانی اور ہماچل پردیش کے منڈی کی ہے۔ جہاں زمین تنازعہ کو لےکر مارپیٹ کا معاملہ پیش آیا تھا۔

خواتین کے ہاتھوں مرد کی پٹائی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو گجرات کی ہے، جہاں ایک شخص لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کر رہا تھا، تبھی وہاں چند خواتین نے پہنچ کر اس شخص کی لاٹھی، پتھر سے جم کرپٹائی کردی۔

ایک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارت، گجرات، یہ شخص ایک بچی کو نامناسب طریقے سے چھو رہا تھا، گاؤں کی خواتین اس شخص کو سبق سکھانے کے لئے بروقت کود پڑیں”۔

گجرات میں لڑکی سے چھیڑخانی کرنے پر خواتین کے ہاتھوں مرد کی پٹائی کی ہے یہ ویڈیو۔
Courtesy: X@KashmirUrdu

Fact Check/Verification

گجرات میں خواتین کے ہاتھوں مرد کی پٹائی کی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کرما ویڈیوز ٹی وی نامی ایکس ہینڈ پر دسمبر 2023 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کے حوالے سے لکھا ہے کہ نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کرنے والے شخص کو گاؤں کی خواتین نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر جم کر اس کی پٹائی کی۔

Courtesy: X@KarmaVideosTV

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو کے اسکرین شارٹ کے ساتھ 11 مارچ 2021 کو شائع ہونے والی ہندوستان لائیو کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو ہماچل پردیش کے منڈی کا بتایا گیا ہے۔ جہاں سڑک چوڑی کرنے کے سلسلے میں مہیلا منڈل اور زمین کے مالک کے مابین لڑائی ہو گئی تھی۔ اس ویڈیو کو 17 فروری 2021 کو فلمایا گیا تھا۔ اس حوالے سے نیوز18 ہماچل پردیش کی ویڈیو رپورٹس یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy: News18

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو حالیہ تشدد کے بعد بحری جہاز کے ذریعے بنگلہ دیش سے ہجرت کرنے والے ہندو شہریوں کی نہیں ہے

Conclusion

اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ خواتین کے ہاتھوں مرد کی پٹائی والی یہ ویڈیو گجرات کی نہیں ہے بلکہ ہماچل پردیش کے منڈی کے کوٹلی کی ہے اور یہ زمین تنازعہ کا معاملہ ہے۔

Result: False

Sources
X post by Karma Videos TV on 18 Dec 2023
Reports published by Hindustan Live and News18 on Feb & March 2021

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular