جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: باپ بیٹے کی ایک ہی خاتون سے مبینہ شادی کی...

Fact Check: باپ بیٹے کی ایک ہی خاتون سے مبینہ شادی کی اسکرپٹیڈ ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

باپ بیٹے کی ایک خاتون سے مبینہ شادی کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو کے ساتھ فیس بک صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “شکر کرو کہ اللہ پاک نے مسلمان بنایا ہے جو اس طرح کی خرافات کا شکار نہیں، اور دین میں ہی کامیابی ہے”۔

سوشل میڈیا پر 2منٹ 3 سکینڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں دو مرد(ایک بوڑھا اور ایک نوجوان) اور ایک خاتون پھول کے ہار پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں نوجوان شخص بوڑھے شخص کو اپنا والد بتا رہا ہے اور بوڑھے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون ان کی بیوی اور بہو دونوں ہی ہے۔

خاتون کو بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کو اس شادی سے کوئی دقت نہیں ہے یہ ان کے سسرال کا رواج ہے کہ بہو سے پہلے خسر شادی کرتا ہے پھر بیٹے کے ساتھ اس عورت کی شادی ہوتی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین حقیقت اور مذہبی رنگ دےکر خوب شیئر کر رہے ہیں۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو اس کے 8 سکینڈ پر ڈس کلیمر اور کنہیا سنگھ لکھا ہوا نظر آیا۔ پھر ہم نے گوگل پر انگلش میں “کنہیا سنگھ، سن اینڈ فادر ان لاء میرج وتھ ڈاٹر” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں یوٹیوب چینل کنہیا سنگھ شارٹس پر 10 نومبر 2024 کو اپلوڈ شدہ 8 منٹ ایک سکینڈ پر مشتمل ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے ڈس کلیمر میں صارف کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو خصوصی طور پر تفریحی مقاصد کے لئے فلمائی گئی ہے۔

Courtesy: YouTube/KanhaiyaSinghshorts

پھر ہم نے مذکورہ یوٹیوب چینل کو کھنگالا تو معلوم ہوا اس چینل پر تفریحی، ایکسپوز، پرانک، اسکرپٹیڈ ویڈیو ہی اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ مزید ہمیں دیگر کئی اور ویڈیو موصول ہوئیں، جن میں بزرگ شخص کو مختلف کردار نبھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں اور یہاں دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: باپ بیٹی کی مبینہ شادی کی اس ویڈیو کی کیا ہے پوری حقیقت؟ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک

اس کے علاوہ یہی ویڈیو ہمیں 5 نومبر 2024 کو کنہیا کشپ02 نامی فیس بک پیج پر شیئر شدہ بھی ملی۔ یہاں بھی ڈسکلیمر میں اسے خصوصی طور پر تفریحی مقاصد کے لئے فلمائی گئی ویڈیو بتایا گیا ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ باپ بیٹے کی ایک خاتون سے مبینہ شادی کی یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Video published by YouTube Channel KanhaiyaSinghshorts on 10 Nov 2024
Facebook post by Kanhiyakashyap02 on 05 Nov 2024

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular