جمعہ, جون 28, 2024
جمعہ, جون 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی رہائش...

Fact Check: کیا منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی رہائش گاہ کو لگا دی گئی آگ؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
کوکی سماج کے لوگوں نے منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی رہائش گاہ کو نذر آتش کردیا۔
Fact
یہ ویڈیو منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی رہائش گاہ کے نزدیک موجود ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ٹی کپگین کے بنگلے میں لگی آگ کی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی رہائش گاہ میں کوکی سماج کے لوگوں نے آگ لگادی ہے۔

یہ ویڈیو منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی رہائش گاہ کو نذر آتش کئے جانے کی نہیں ہے۔
Courtesy: X@KashmirUrdu

میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پور میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے نسلی فسادات کے باعث وہاں کی عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس فسادات میں اب تک کوکی و میتی سماج کے متعدد افراد ہلاک و بے گھر ہو چکے ہیں۔ منی پور فسادات سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ فرضی خبریں بھی خوب گردش کر رہی ہیں۔

وہیں ان دنوں ایک بلند عمارت میں لگی بھیانک آگ کی ویڈیو کے ساتھ ایکس ہینڈل کشمیر اردو نے کیپشن میں لکھا ہے “منی پور، بھارت: کوکی عسکریت پسندوں نے وزیر اعلیٰ منی پور (بی جے پی کے برین سنگھ) کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوکی عسکریت پسندوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے عملے نے سہولت فراہم کی ہے”۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی رہائش گاہ میں آگ لگائے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں گی آنٹ سلیئر کوکی-زو نامی ہینڈل کی جانب سے ہوبہو ویڈیو کے ساتھ ایک نقشے کی شیئر شدہ تصویر موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ویڈیو میں نظر آرہی عمارت، جس میں آگ لگی ہوئی ہے، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ٹی کیپگن کی ہے۔ یہ عمارت منی پور کے بابوپورا میں موجود ہے۔

Courtesy: X@Foxtrotwolf2020

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں پولس رپورٹ کے حوالے سے متعدد میڈیا رپورٹس موصول ہوئی۔ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو شائع ہونے والی ایکنامک ٹائمس کی ایک رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے بنگلا کے قریب موجود گووا کے سابق چیف سیکریٹری و مرحوم آئی اے افسر ٹی کیپگن کی عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی ہے۔ اس واقعے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بنگلہ منی پور میں گزشتہ ایک سال سے چل رہے فسادات کی وجہ سے بند تھا۔ البتہ اس حادثے کے بعد وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاہ ایسٹ موجو نامی مستند فیس بک پیج پر بھی ہمیں ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں پولس کے حوالے سے لکھا ہے کہ منی پور کی راجدھانی امپھال میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک عمارت میں 15 جون کو آگ لگی تھی۔ جس کے بعد فائر ٹرکوں کی مدد سے شام تک آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں چل سکی ہے، اس کی تحقیقات پولس حکام کر رہی ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی رہائش گاہ میں آگ نہیں لگی ہے بلکہ وائرل ویڈیو ان کے بنگلے کے نزدیک موجود ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ٹی کپگین کے بنگلے میں لگی آگ کی ہے۔

Result: False

Sources
X post by @Foxtrotwolf2020 on 16/Jun/2024
Report published by Economic Times on 15/Jun/2024
Facebook post by East Mojo on 15/Jun/2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular