Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارت سے خودمختاری کے اعلان کے بعد منی پور میں آزادی مارچ کے مناظر۔
منی پور کے امپھال میں ہوئے مظاہرے کی پرانی ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ریلی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین اپنے ہاتھوں میں مشعل مارچ کرتے ہوئے سڑک پر نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بھارتی ریاست منی پور کی ہے، جہاں بھارت سے خودمختاری کے اعلان کے بعد منی پور میں سڑکوں پر آزادی مارچ نکالا گیا ۔
ایکس صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “بھارت سے خودمختاری کے اعلان کے بعد منی پور میں بڑے پیمانے پر آزادی مارچ کے مناظر”۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
حالیہ دنوں منی پور میں ہوئی آزادی مارچ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ستمبر 2024 کو شیئرشدہ ہوبہو ویڈیو فیس بک پیجز اور انسٹاگرام پر انگلش کیپشن کے ساتھ موصول ہوئی۔ جس کا ترجمہ ہے: “منی پور کے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ خواتین مظاہرین نے منی پور تشدد کے خلاف ہاتھوں میں مشعلوں کے ساتھ ریلی نکالی۔ حکومت کے خلاف منی پور کی خواتین کا زبردست احتجاج 16 ماہ سے جاری تشدد/راکٹ حملہ”۔
پھر ہم نے گوگل پر “میرا پائی بیس، “مشعل ریلی”، “منی پور”، ستمبر 2024” جیسے کلیدی کیورڈ تلاش کئے۔ اس دوران ہمیں 9 ستمبر 2024 کو شائع ہونے والی انڈیا ٹوڈے این ای کی ایک رپورٹ موصل ہوئی۔ جس میں وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے مناظر والے معشل مارچ کی ویڈیو کے ساتھ عنوان میں لکھا ہے “منی پور: میرا پائی بیس نے منی پور تنازعہ کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے مشعل ریلی نکالی”۔
رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ منی پور میں جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لئے حکومت کی عدم فعالیت پر عوامی مایوسی کے ایک طاقتور مظاہرے میں ‘تھانگ می ای بند’ اور پڑوسی علاقوں کی ‘میرا پائی بیس’ کی جانب سے 9 ستمبر 2024 کو ایک مشعل ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وائرل کلپ اور اس رپورٹ میں موجود مناظرکا ہم نے موازنہ کیا تو پتا چلا کہ دونوں ویڈیو ایک ہی مقام کی ہے۔
مظاہرین نے منی پور کے اتحاد کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے امن بحال کرنے پر زور دیا، ساتھ ہی اپنے مطالبات پیش کئے، جس کے بعد فضا میں نعرے بلند ہونے لگے۔ مرکزی نعرے تھے، “منی پور کو منتشر نہ کرو”، “ہم امن چاہتے ہیں” اور “منی پور زندہ آباد”۔ مظاہرین نے گاؤں کے رضاکاروں کی رہائی، پولس کے ڈائریکٹر جنرل، سیکورٹی ایڈوائزر وغیرہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مزید متحدہ کمان ریاستی حکومت کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ مذکورہ ویڈیو کو پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے بھی اپنے آفیشل ایکس ہنڈل پر شیئر کیا ہے۔
لوک سبھا نے جمعرات کو ایک قانونی قرارداد منظور کی جس میں منی پور میں صدر راج کے نفاذ کی تصدیق کی گئی۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے شمال مشرقی ریاست میں حالات معمول پر لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی پور میں پچھلے چار مہینوں میں کوئی تشدد نہیں ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پرامن حل کے لئے میتی اور کوکی دونوں برادریوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
حالانکہ مرکز نے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ کے استعفیٰ کے چند دنوں بعد 13 فروری کو آئین کے آرٹیکل 356 کے تحت منی پور میں صدر راج نافذ کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کے انتقال کی فرضی خبر وائرل
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارت سے خودمختاری کے اعلان کے بعد منی پور میں آزادی مارچ کا بتاکر شیئر کی گئی ریلی کی ویڈیو پرانی ہے اور اس کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بھی گمراہ کن ہے۔
Sources
Facebook Post By @asper.khomdram.75 and @SiliguriTimesNow,on September 9, 10, 2024
Instagram Post By @romi_meitei, on September 10, 2024
Report By India Today NE, on September 9, 2024
X Post By @PTI_News, on September 9, 2024
Mohammed Zakariya
April 9, 2025
Mohammed Zakariya
April 7, 2025
Mohammed Zakariya
June 18, 2024