جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا سعودی عرب کے ولی عہد، محمد بن سلمان، یہودی...

Fact Check: کیا سعودی عرب کے ولی عہد، محمد بن سلمان، یہودی ماں کی اولاد ہیں؟ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
سعودی عرب کے ولی عہد، محمد بن سلمان، یہودی ماں کی اولاد ہیں۔
Fact
ویڈیو پرانی اور دعویٰ بے بنیاد ہے، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کی والدہ فہد بن فلاح ابن سلطان کا تعلق عجمان قبیلے سے ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک شخص کی تقریر کرتے ہوئے ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے۔ جس کے اوپر لکھا ہوا ہے کہ “اسرائیل کا حامی، فلسطین کا غدار، یہودی ماں کی اولاد محمد بن سلمان اور ویڈیو کے نیچے اردو و انگریزی زبان میں سب ٹائٹل بھی موجود ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد، محمد بن سلمان، یہودی ماں کی اولاد نہیں ہیں۔
Courtesy: Facebook/Ambreen Fatima

وائرل ویڈیو میں ایک جگہ خطیب کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “جب میں کراؤن پرنس کے ساتھ تھا تو میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہودی لوگوں کو سمجھتے ہیں کیونکہ ان کی ماں خود ایتھوپیائی یہودی ہیں”۔

صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “محمد بن سلمان کی والدہ ایتھوپین یہودی ہیں اور وہ مسلم دنیا کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اسرائیل کیلئے وہ کیا جو دنیا میں کوئی اور نہ کر سکا ، اور اب انہیں زاہیونسٹ کے دوست کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ زرا غور سے سنیں اور اب یہ بھی سمجھ لیں کے عمران خان کو کیوں نہیں چھوڑا جا سکتا”۔

Courtesy: X @irshadali667

Fact Check/Verification

محمد بن سلمان کو یہودی ماں کی اولاد بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کو سب سے پہلے ہم نے غور سے دیکھا۔ اس ویڈیو میں خطیب کہہ رہے ہیں کہ “محمد بن سلمان کی ماں یہودی ہیں، اصل میں ان کے والد کے گھر کی ڈائیریکٹر ایتھوپیائی یہودی-ایوینجیکل ہیں”۔ یہاں سے ہمیں شک ہوا کہ شاید وہ اپنی سگی ماں کی بات نہیں کر رہے ہیں۔

اس موضوع پر مزید معلومات کے لئے ہم نے “عرب فیکٹ چیکنگ نیٹورک” کے ‘بارا المعانی’ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے تحقیق کے بعد ہمیں وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے شخص کی ایک اور ویڈیو بھیجی، جس میں وہ مزید واضح طور پر اس بابت ایک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے شخص کی شناخت ڈاکٹر مائیکل ڈی ایونس کے طور پر ہوئی، جو کہ ایک امریکی مصنف، صحافی، اور تبصرہ نگار ہیں۔

دی جیروسلم پوسٹ نامی یوٹیوب چینل پر 18 جون 2019 کو اپلوڈ شدہ ویڈیو میں ڈاکٹر مائیکل ایونس یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “محمد بن سلمان نے ان سے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کی ماں، یعنی ان کے والد کے گھر کی ڈائیریکٹر، جنہوں نے ان کی پرورش کی وہ ایتھوپیائی یہودی ایوینجیکل تھیں”۔ یہ ویڈیو دی جیروسلم پوسٹ اینوئل کانفرنس کے دوران کی ہے۔ یہاں سے یہ واضح ہوا کہ وہ اپنی سگی ماں نہیں بلکہ ان کی پرورش کرنے والی ماں یعنی آیا کے متعلق بات کر رہے تھے۔

Courtesy: YouTube/ The Jerusalem Post

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے محمد بن سلمان کی والدہ کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بریٹینکا نامی ویب سائٹ پر شائع ایک آرٹیکل ملا۔ جس میں محمد بن سلمان کی والدہ کا نام فہدہ بنت فلاح ابن سلطان بتایا گیا ہے، جو کنگ سلمان کی تیسری بیوی ہیں۔

Courtesy: Britannica

اس تناظر میں مزید معلومات ہمیں الجزیرہ اور ہاؤس آف سعود نامی ویب سائٹ پر بھی فراہم ہوئی۔ جن کے مطابق سعودی کے ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان کی والدہ برنسس فہدہ بنت فلاح بنت سلطان بنت حثلين ہیں اور یہ عجمان قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں۔

Courtesy: House of Saud

مزید سرچ کے دوران ہمیں این بی سی نیوز نامی ویب سائٹ پر محمد بن سلمان اور ان کی والدہ کے حوالے سے 15 مارچ 2018 کو شائع ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق ایک درجن سے زائد امریکی حکام کے مطابق محمد بن سلمان نے اقتدار کے لئے اپنی والدہ کو اپنے والد کنگ سلمان سے چھپا کر نظر بند کر رکھا تھا اور ان کے والد اس بات سے انجان تھے کہ ان کی بیوی کی غیر موجودگی کے پیچھے ان کے بیٹے کا ہی ہاتھ ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ محمد بن سلمان کی ماں یہودی نہیں ہیں۔ ان کی والدہ ‘بدو’ عجمان قبیلے سے تعلق رکھنے والی فہدہ بنت فلاح بنت سلطان بنت حثلين ہیں۔

Result: Missing Context

Sources
Video published YouTube Channel The Jerusalem Post on 18 Jun 2019
Reports published by Al Jazeera, House of Saud, NBC News and Britannica


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular