جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkارجنٹینا کی حکومت نے میسی کی تصویر کے ساتھ 1000 کا نوٹ...

ارجنٹینا کی حکومت نے میسی کی تصویر کے ساتھ 1000 کا نوٹ جاری کیا؟ جانئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی کی 1000 کے نوٹ پر چھپی ہوئی تصویر سوشل نٹورکنگ سائٹس پر خوب گردش کررہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ ارجنٹینا کی حکومت نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میسی کی تصویر چھپی 1000 کا نوٹ جاری کیا ہے۔ فیس بک پر تصویر کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ارجنٹینا گورمنٹ نے میسی کے تصویر 1000 والا نوٹ جاری کردیا، فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملک نے اپنے کھلاڑی کے تصویر والا نوٹ جاری کیا”۔

ارجنٹینا کی حکومت نے میسی کی تصویر والا 1000 کا نوٹ نہیں کیا جاری
Courtesy:Facebook/AryCricket

فیس بک پر مذکورہ نوٹ کی تصویر کو ارجنٹینا حکومت کی جانب سے 1000 کے نوٹ پر میسی کی تصویر جاری کرنے کا بتاکر کتنے صارفین نے شیئر کیا ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر “‏ارجنٹینا گورمنٹ نے میسی کے تصویر 1000 والا نوٹ جاری کردیا” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے24 گھنٹوں میں 41 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 4,992 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جبکہ متعدد ٹویٹر صارفین نے بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ میسی کی تصویر لگے 1000 کا نوٹ شیئر کیا ہے۔

Screen shot of CrowdTangle

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/ Verification

لیونل میسی کی تصویر چھپی 1000 کا نوٹ وائرل ہو رہی ہے۔ جس کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے ارجنٹینا کے مرکزی بینک کی ویب سائٹ کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں ایسی کو معلومات فراہم نہیں ہوئی جس میں یہ ذکر کیا گیا ہو کہ فٹبالر لیونل میسی کی تصویر والا ایک ہزار کا نوٹ جاری کیا گیا ہے۔ البتہ ویب سائٹ پر ایک ہزار کے نوٹ کی تصویر ملی۔ لیکن اس میں میسی کی تصویر نہیں تھی، بلکہ ایک پرندے کی تصویر چھپی تھی۔ اس بارے میں آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy: bcra.gob.ar

مزید سرچ کے دوران ہمیں بار اسٹول فٹبال کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس مں میسی کی تصویر بنی نوٹ کو شیئر کر لکھا ہے کہ ارجنٹائن مرکزی بینک نے ایک ہزار کے نوٹ پر میسی کی تصویر چھپوانے کو لے کر غور کر رہی ہے۔

اس کےعلاوہ دی سن کی ایک رپورٹ بھی ملی۔ جس میں میکسیکو کی نیوز ویب سائٹ ایل فائننس ایرو کے حوالے سے لکھا ہے کہ ارجنٹینا کا مرکزی بینک میسی کے اعزاز میں 1000 روپے کا ایک ایسا نوٹ ڈیزائن کرنے کا سوچ رہا ہے۔ جس پر میسی کی تصویر چھپی ہو۔ لیکن اسی بیچ سوشل میڈیا صارفین خود سے تیار کردہ 1000روپے کا نوٹ ڈیزائن کر وائرل کردیا۔

بشکریہ دی سن

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ 2022 کی وائرل ویڈیو میں میسی کو گلے لگانے والی ان کی والدہ نہیں ہے

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ واضح ہوا کہ ارجنٹینا کی حکومت نے میسی کی تصویر چھپی 1000 کا نوٹ جاری نہیں کیا۔ البتہ اس بارے میں ارجنٹینا کی مرکزی بینک غور کر رہی ہے۔

Result: Partly false

Our Sources
Banknotes of the Argentine Republic

Tweet by @StoolFootball on 21 Dec 2022
Report published by The Sun on 21 Dec 2022
Report published by Elfinanciero on 19 Dec 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular