اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: باکسر مائیک ٹائسن کے گھر میں ادا کی گئی نماز...

Fact Check: باکسر مائیک ٹائسن کے گھر میں ادا کی گئی نماز کی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں باکسنگ کے تین عالمی چیمپئن مائیک ٹائسن، بڈوجیک اور عامر عبداللہ نماز ادا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ باکسر مائیک ٹائسن، سویڈش بڈوجیک اور عامر عبداللہ نے امریکہ کے لاس اینجلس کے ایک ایسے ریستوراں میں نماز ادا کی جس کے مالک نے دروازے پر بورڈ لگا رکھا تھا کہ “کُتے، مسلمان اور سیاہ فاموں کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے”۔

یہ ویڈیو باکسر مائیک ٹائسن کے گھر میں نماز ادا کرنے کی ہے ناکہ داخلے پر ممنوع والے ریستوراں کی ہے۔
Courtesy: Twitter @TelegrapherPk

Fact

عالمی چیمپئن کے تین باکسروں نے ایسے ریستوراں میں نماز ادا کی جہاں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی تھی، اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے “مائیک ٹائسن نماز” کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہمیں پاکستانی نیوز ویب سائٹ جیو اردو پر ہوبہو وائرل ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ 24 دسمبر 2020 کی ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق یہ تصویر مائیک ٹائسن کی رہائش گاہ کی ہے۔ جہاں عالمی باکسنگ چیمپئن سویڈش باکسر بڈوجیک، مائیک ٹائسن اور عامر عبداللہ نے ایک ساتھ نماز ادا کی۔

Courtesy> Geo Urdu

وائرل ویڈیو بڈوجیک، عامر عبد اللہ اور مائیک ٹائسن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی موجود ہے، جسے 2020 میں شیئر کیا گیا تھا۔

Courtesy: Instagram @teamabdallah

بتادوں کہ اس ویڈیو کو سال 2022 میں بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ جس کا فیکٹ چیک یہاں کلک کرکے پڑھا جا سکتا ہے۔

لہٰذا ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو باکسر مائیک ٹائسن کے گھر کی ہے، جس میں تینوں باکسرز نے ایک ساتھ نماز ادا کی تھی۔

Result: False

Sources
Report Published by GeoUrdu on 24/12/2020
Instagram post by badoujack on 23/08/2020
Instagram post by teamabdallah on 23/08/2020


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular