Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر 43 سیکینڈ کے ایک ویڈیو میں تین باکسنگ کے عالمی چیمپئن مائیک ٹائسن، بیڈوجیک اور عامر عبداللہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ باکسر مائیک ٹائسن، سویڈن بڈوجیک اور عامر عبداللہ نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی ایک ایسی کافی شاپ میں نماز ادا کی جس کے مالک نے دروازے پر بورڈ لگا رکھا تھا کہ “کتے اور مسلمانوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے”۔
اس کے باوجود تینوں باکسروں نے کافی شاپ میں نماز ادا کی۔ کافی شاپ کا مالک اور اس کے ملازمین، شرمندگی کے ساتھ انہیں یہاں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھتے رہے۔ مگر کچھ کہنے سے بھی ڈر رہا تھا کیونکہ اُسے پتا تھا کہ یہ تینوں کون ہیں۔
فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 38 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 2,055 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جبکہ ٹویٹر پر بھی اس ویڈیو کو کافی شاپ میں نماز ادا کرنے کا بتاکر صارفین نے شیئر کیا ہے۔
کیا ان تینوں باکسرز نے واقعی اس کافی شاپ میں نماز ادا کی جہاں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی تھی؟ اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے مائیک ٹائسن کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں پاکستان کے معروف ٹی وی چینل جیو نیوز کی اردو ویب سائٹ پر ہوبہو وائرل ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ 24 دسمبر 2020 کی ایک خبر ملی۔
جیو نیوز کی ویب سائٹ پر دی گئی جانکاری کے مطابق یہ تصویر سویڈش باکسر بڈوجیک نے عالمی باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائسن اور عامر عبداللہ کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا اور اس بارے میں بتایا تھا کہ ان کی یہ تصویر مائیک ٹائسن کی رہائش گاہ کی ہے۔
پھر ہم نے بڈوجیک کی آفیشل انسٹاگرام پروفائل کو کھنگالا، جہاں ہمیں ہوبہو وائرل ویڈیو ملا۔ جسے 23 اگست 2020 کو شیئر کیا گیا تھا۔ پوسٹ میں انلگش کیپشن کے ساتھ لکھا تھا کہ بھائی مائیک ٹائسن اور عامر عبداللہ کے ساتھ نماز ادا کر تے ہوئے۔
عامر عبداللہ اور مائیک ٹائسن کے انسٹاگرام کو کھنگالنا شروع کیا۔ اس دوران ہمیں عامر عبداللہ کے آفیشل انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو ملا۔ جس کے کیپشن میں عامر عبداللہ نے لکھا ہے کہ ورزش کرنے سے پہلے انہوں نے مائیک ٹائسن اور بڈوجیک کے ساتھ گھر میں نمازی ادا کی۔ اسی سے ملتی جلتی ایک پوسٹ مائیک ٹائسن کے انسٹاگرام پر بھی ملی۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں ترکش نیوز ایجنسی ٹی آر ٹی ورلڈ نیوز اور دی مے ویدر چینل نام کے یوٹیوب چینل پر باکسر مائیک ٹائسن، عامر عبداللہ اور بڈوجیک کے ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی ویڈیو ملی۔ تحقیقات سے یہ بھی واضح ہوا کہ دیوار پر لگے ہرے رنگ کے بورڈ پر جو ٹی آر بنا “لوگو” نظر آ رہا ہے وہ مائیک ٹائسن کی کمپنی ٹائسن رینچ کا لوگو ہے جو کیلیفورنیا میں واقع ہے۔
اس طرح ہماری تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ باکسر مائیک ٹائسن، بڈوجیک اور عامر عبداللہ نے ایسی کسی کافی شاپ میں نماز ادا نہیں کی جہاں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی تھی بلکہ اس دعوے کے ساتھ جو ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، وہ دراصل باکسر مائیک ٹائسن کے گھر کی ہے جس میں تینوں باکسرز نے ساتھ نماز ادا کی تھی۔
Our Sources
Media Report Published by GeoUrdu on 24/12/2020
Instagram post by badoujack on 23/08/2020
Instagram post by teamabdallah on 23/08/2020
YouTube post by The Mayweather Channel on 23/08/2020
Media Report Published by The Sun on 28/10/2021
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
January 27, 2025
Mohammed Zakariya
January 17, 2025
Mohammed Zakariya
January 15, 2025