جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkکرناٹک کی مسکان خان کے نام پر فرضی ٹویٹ وائرل

کرناٹک کی مسکان خان کے نام پر فرضی ٹویٹ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ریئل مسکان خان کے نام سے ایک ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے، جسے کرناٹک کی مسکان خان کا ٹویٹ بتا کر شیئر کیا گیا ہے۔ مسکان کے نام سے وائرل ٹویٹ کے اسکرین شارٹ کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “تمام بھائیوں اور بہنوں کو مبارک ہو ہماری بہن مسکان نے اردو میں ٹویٹ کرکے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے”۔

مسکان کے نام سے وائرل ٹویٹ کے اسکرین شارٹ میں لکھا ہے کہ “میں اپنے تمام بھائی اور بہنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اس سے مجھے بہت حوصلہ ملا ہے۔ حجاب اللہ پاک کا حکم ہے جسکی تعمیل عورتوں پر واجب ہے۔ کالج چھوڑ سکتی ہوں مگر حجاب نہیں”۔

کرناٹک کی مسکان خان کے نام پر فرضی ٹویٹ وائرل
Courtesy:twitter @YasirAh52486995

تقریباً 2 ماہ سے کرناٹک حجاب معاملہ دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔ اس معاملے میں کرناٹک کی مسکان خان نے مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹوری۔ نوبھارت ٹائمس پر 18 فروری کو شائع ایک رپورٹ کے مطابق حجاب معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔ پچھلی سماعت کے دوران عدالت نے کہا تھا کہ “حجاب پر پابندی محض مذہب ہی نہیں بلکہ ضمیر کی آزادی پر بھی پابندی ہوگی۔

اسی کے پیش نظر مسکان خان کے نام سے ایک ٹویٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جا رہا ہے۔ وائرل اسکرین شارٹ سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹویٹر ہینڈل کرناٹک کی مسکان خان کا ہے، جنہوں نے ٹویٹ ک ذریعے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مذکورہ ٹویٹ کا اسکرین شارٹ شیئر چیٹ پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

screen shot of share chat

Fact Check/Verification

کرناٹک کی مسکان خان کے نام سے وائرل ٹویٹ کے اسکرین شارٹ کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اسکرین شارٹ میں نظر آرہے ٹویٹر ہینڈل (ریئل آئی ایم مسکان) ٹویٹر پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اس نام سے کوئی ٹویٹر ہینڈل نہیں ملا۔

پھر ہم نے کچھ ٹولس کی مدد سے “ریئل آئی ایم مسکان” نام کے پروفائل کا آرکائیو ورژن تلاشنا شروع کیا۔ جہاں ہمیں تین آرکائیو لنک فراہم ہوئے۔ جسے آپ یہاں، یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

مذکورہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ مسکان خان کے نام سے جو ٹویٹر ہینڈل ہے، اسے ڈلیٹ کردیا گیا ہے۔ تب ہم نے وائرل ٹویٹ کے اسکرین شارٹ کو مسکان خان کے والد محمد حسین خان کے واہٹس ایپ نمبر پر بھیجا، جہاں ہمیں مسکان خان نے جواب میں لکھا کہ ” وائرل ٹویٹ فرضی ہے، میں ٹویٹر استعمال نہیں کرتی ہوں، مسکان نے مزید یہ بھی واضح کیا کہ وہ انسٹاگرام کے علاوہ کسی بھی سوشل میٖڈیا پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کرتی ہیں”۔

یہ بھی پڑھیں:کیا برج خلیفہ پر کرناٹک کی حجابی لڑکی مسکان کی تصویر کی اسکریننگ کی گئی؟ فرضی دعوے کے ساتھ ویڈیو ہوا وائرل

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ جو ٹویٹر پوسٹ کرناٹک کی مسکان خان کے نام سے وائرل ہو رہا ہے وہ فرضی ہے۔ دراصل مسکان نے نیوز چیکر سے بات چیت میں کہا کہ وہ ٹویٹر استعمال نہیں کرتی ہیں۔

Result:Imposter Content
Our Sources

Twitter search
Archive search
Direct contect Muskan khan


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular