Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یوٹیوب صارفین برج خلیفہ پر کرناٹک کی حجابی لڑکی مسکان کی تصویر لگی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ بی بی مسکان خان کی تصویر کو برج خلیفہ پر اسکریننگ کی گئی ہے۔
کرناٹک کے منڈیا کی مسکان خان کی دلیری کا چرچا دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے، دوسری جانب ان کی تصاویر اور ویڈیو کو گمراہ کن دعوے ساتھ بھی لوگ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ ان دنوں برج خلیفہ پر کرناٹک کی حجابی لڑکی مسکان کی تصویر اور نام لکھ کر ایک ویڈیو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “مسکان کی تصویر برج خلیفہ پر بہادری اور دلیری کے پیش نظر لگائی گئی ہے”۔
ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”دبئی کے برج خلیفہ میں ہندوستان کی بیٹی مسکان کی تصویر جو دنیا بھر کی لڑکیوں کو عبرت دے رہی ہے کہ بے خوف ہو کر باعزت جیو”۔
یوٹیوب پر وائرل مذکورہ ویڈیو کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں ہے۔ اس کے علاوہ ہندی اور انگلش کیشن کے ساتھ بھی ویڈیو کو برج خلیفہ پر کرناٹک کی حجابی لڑکی مسکان سے جوڑ کر شیئر کیا گیا ہے۔
دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر کرناٹک کی حجابی لڑکی مسکان خان کی تصویر کو اسکریننگ کیا گیا۔ اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش نتائی نہیں ملے۔ پھر ہم نے مذکورہ دعوے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا، اس دوران ہمیں واہٹس آن نامی ویب سائٹ پر شائع 4جنوری 2022 کی ایک رپورٹ ملی۔
واٹس آن پر ملی رپورٹ کے مطابق برج خلیفہ پر جو لیزر شو نئے سال کی شام کو دکھایا گیا تھا، وہ 31 مارچ 2022 تک جاری رہےگا۔ خیال رہے کہ اس میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ 31 مارچ تک چلنے والے لیزر شو نئے سال پر دکھائے گئے لیزر شو جیسے ہی رہیں گے۔ مزید جانکاری کے لئے آپ کو بتا دوں کہ برج خلیفہ پر دنیا کی سب سے بڑی ایل ای ڈی اسکرین لگی ہوئی ہے۔
یہاں سے ہمیں ایک سراغ ملا کہ برج خلیفہ پر 31 مارچ تک نئے سال جیسا لیزر شُو ہی دکھایا جائے گا۔ پھر ہم نے اس حوالے سے کچھ کیورڈ کی مدد سے یوٹیوب سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی 2 ویڈیو دیکھنے کو ملیں۔ لیکن یہ کوئی آفیشل ذرائع نہیں تھا، اس لئے ہم نے تحقیقات میں اضافہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کھنگالنا شروع کیا۔
ہم نے اس ویڈیو کو برج خلیفہ کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس پر تلاشا۔ اس دوران ہمیں برج خلیفہ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر 6 جنوری 2022 کو اپلوڈ شدہ ویڈیو ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے لیزر شو جیسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے۔ البتہ کچھ چیزیں وائرل ویڈیو میں مزید دوسری ویڈیو سے بھی جوڑی گئیں ہیں۔
درج ذِیل میں فوٹوپیس کی مدد سے کئے گئے موازنے کو دیکھ کر بہتر طور پر تفریق کی جا سکتی ہے۔
1st Frame
2nd Frame
3rd Frame
4rth Frame
بقیہ جو ویڈیو کے نچلے حصے میں میوزیکل فاؤنٹین نظر آرہا ہے وہ آپ شاہ رخ خان کے یوم پیدائش کے موقع پر کی گئی اسکریننگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نعرے لگانے والی مسکان خان کے ساتھ کھڑے شخص ان کے والد نہیں ہے
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت پوتا ہے کہ برج خلیفہ پر کرناٹک کی حجابی لڑکی مسکان کی تصویر کو اصل ویڈیو میں ترمیم کرکے لگائی گئی ہے، ہماری تحقیقات میں کئی ایسے ثبوت ملے جس سے واضح ہوتا ہے اصل یڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے برج خلیفہ پر مسکان کی اسکریننگ کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
Whatson:https://whatson.ae/2022/01/burj-khalifa-laser-show-2022/
YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=5Baa1iurfsM
Facebooke:https://www.facebook.com/BurjKhalifa/videos/1049054765673402/
Twitter:https://twitter.com/iamsrk/status/1190690106203492352
Self Analysis
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
November 4, 2024
Mohammed Zakariya
February 19, 2024
Mohammed Zakariya
August 16, 2023