Authors
Claim
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر ان دنوں طرح طرح کے پوسٹ شیئر کئے جا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں مریم نواز کے ساتھ کورٹ پینٹ میں ملبوس ایک شخص نظر آرہا ہے۔ دعویٰ کیا جار ہے کہ مریم نواز کے ساتھ موجود فرد پاکستانی جج ہمایوں دلاور ہیں۔
Fact
وائرل ویڈیو میں مریم نواز کے ساتھ موجود شخص کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے ایک کیفریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہوبہو ویڈیو کے اسکرین شارٹ کے ساتھ کئی ٹویٹر اور فیس بک پوسٹ ملے، جس سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں مریم نواز کے ساتھ نظر آرہے شخص کا نام سید کوثر کاظمی ہے۔
پھر ہم نے “کوثر کاظمی، مریم نواز” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کوثر کاظمی کا ٹویٹر ہینڈل ملا۔ لیکن اسے بھارت میں دیکھنے پر پابندی تھی۔ وے بیک مشین کی مدد سے جب ہم نے آرکائیو ورژن نکالا تو مریم نواز کے ساتھ والی ویڈیو کا اسکرین شارٹ اور نواز شریف کے ساتھ والی تصویر ملی۔ جس کے ساتھ لکھا تھا کہ عمران خان کے کار کن سوشل میڈیا پر کبھی انہیں جج ہمایوں دلاور تو کبھی انڈین ملٹری اتاشی بنا کر پیش کرتے ہیں۔
تب ہمیں پتا چلا کہ مریم نواز کے ساتھ جو شخص نظر آرہا ہے وہ جج ہمایوں دلاور نہیں بلکہ پاکستانی صحافی سید کوثر کاظمی ہیں۔ اس کے علاوہ کوثر کاظمی کے ٹویٹر پروفائل میں دی گئی معلومات کے مطابق وہ لندن میں پاکستان کے سماء ٹی وی، نیو نیوز، 24نیوز اردو اور آج نیوز کے بیورو چیف ہیں۔
لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں مریم نواز کے ساتھ موجود شخص جج ہمایوں دلاور نہیں بلکہ صحافی کوثر کاظمی ہیں۔
Result: False
Sources
Tweet by @SheikhGe8 on 10 Aug 2023
Tweet by @syedkousarkazmi on 10 Aug 2023
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔