جمعہ, دسمبر 27, 2024
جمعہ, دسمبر 27, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے...

Fact Check: کیا احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جمع ہوئے دھونی کے مداحوں کی ہے یہ تصویر؟ جانیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
احمد آباد نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جمع ہوئے مہیندر سنگھ دھونی کے مداح۔
Fact
تصویر 13 سال پرانی ہے اوریہ عدیس ابابا میں ہوئے گریٹ ایتھوپین دوڑ کی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر مہیندر سنگھ دھونی کے مداحوں سے منسوب کرکے ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وائرل تصویر آئی پی ایل 2023 کے لئے احمد آباد، گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جمع ہوئے مہیندر سنگھ دھونی کے مداحوں کی ہے۔

 نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جمع ہوئے مہیندر سنگھ دھونی کے مداحوں کی نہیں ہے یہ تصویر۔
Courtesy: Facebook/Asip Ali

Fact Check/Verification

وائرل تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 26 نومبر 2017 کو شیئر شدہ ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں وائرل تصویر کو 2017 کے عدیس ابابا میں ہوئے گریٹ ایتھوپین دوڑ کا بتایا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں 4 اگست 2017 کو شائع شدہ سی این این کی نیوز ویب سائٹ پر ہوبہو تصویر ملی۔ تصویر کے کیپشن کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ تصویر عدیس ابابا میں سالانہ ایتھوپیا کی دوڑ میں جمع ہوئے مداحوں کی ہے۔ 

Courtesy: CNN

اس کے علاوہ ہمیں یو این کے ایم ڈی جی اچیومنٹ فنڈ کی ویب سائٹ پر وائرل تصویر سے متعلق مزید تفصیلات ملی۔ رپورٹس کے مطابق یہ تصویر 2015 میں عدیس ابابا میں ہوئے گریٹ ایتھوپین دوڑ کی ہے، اس کا نعرہ تھا کہ ہم 2015 تک غریبی مٹا دیں گے۔ یہ دوڑ سیاح کے مابین کافی مشہور ہے۔

Courtesy: mdgfund.org

تصویر سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کرنے پر ہمیں ویڈیو اور ایک مضمون ملا۔ جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وائرل تصویر “دی گریٹ ایتھوپین دوڑ” کی ہے، جو 2010 میں ایم ڈی جی اچیومنٹ فنڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا کیا اعلان؟ جانیں وائرل دعوے کا سچ

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جمع ہوئے مہیندر سنگھ دھونی کے مداحوں کی نہیں ہے۔

Result: False

Our Sources
Tweet by @RescueEthiopia on 26 Nov 2017
Write-up, UN’s MDG achievement fund
CNN article, August 4, 2017


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular