بدھ, اپریل 17, 2024
بدھ, اپریل 17, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا واقعی شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی چھوڑنے...

Fact Check: کیا واقعی شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا کیا اعلان؟ جانیں وائرل دعوے کا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
Fact
شاہ محمود قریشی نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔

ان دنوں پاکستان میں سیاسی گھمسان جاری ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اسی بیچ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی پارٹی کی پارٹی چھوڑنے کی خبر فرضی ہے۔
Courtesy:Facebook/

Fact Check/Verification

سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے سنا، لیکن اس میں محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے جیسی بات کہتے ہوئے سنائی نہیں دے رہے ہیں۔ البتہ 3 منٹ 30 سکینڈ کے بعد یہ ضرور کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ انہیں عمران خان سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔

پھر ہم نے گوگل پر “شاہ محمود قریشی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 23 مئی 2023 کو شائع شدہ پاکستانی نیوز ویب سائٹ جیو نیوز پر شاہ محمود سے متعلق ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ بی بی سی اردو نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ قریشی پی ٹی آئی نہیں چھوڑیں گے۔

Courtesy:Geo News Urdu

مزید سرچ کے دوران ہمیں پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر شدہ 23 مئی 2023 کی ایک ویڈیو ملی، جس میں شاہ محمود قریشی یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “میں پارٹی چھوڑ نہیں رہا پارٹی کے ساتھ ہوں پارٹی کے ساتھ ہی رہوں گا”۔ یہاں یہ واضح ہو گیا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی سے الگ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان کی گرفتاری کے بعد اکشے کمار، سلمان خان اور رتک روشن نے کی ان کی حمایت؟

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ واضح ہو گیا کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی پارٹی سے علیحدہ نہیں ہو رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Result: False 

Our Sources
Reports published by Geo News on 23 May 2023
Tweets by @BBCUrdu and @PTIofficial on 23 May 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular