Fact Check
سیلابی ریلے میں بہتی ہرے رنگ کی وین کی یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ پرانی ہے
Claim
پاکستان کے سوات میں ہرے رنگ کی اسکول وین بچوں اور ٹیچر سمیت سیلاب کی زد میں آگئی۔
Fact
نہیں، یہ ویڈیو پرانی ہے اور ایران کے خراسان علاقے میں پیش آئے حادثے کی ہے۔
سوشل میڈیا پر 40 سیکنڈ سے زائد کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے، جس میں ایک ہرے رنگ کی وین تیز سیلابی ریلے میں بہہ رہی ہے، اس وین میں مسافر بھی سوار ہیں جو مدد کے لئے چیخ رہے ہیں۔ ساتھ ہی کنارے میں گاڑیاں و لوگ بھی نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر پاکستان کے خیبر پختونخوا کے سوات میں آنے والے حالیہ سیلاب کا ہے۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/Verification
ریورس امیج سرچ
ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو ریورس امیج سرچ کیا۔ تلاش کے دوران ہرے رنگ کی وین کے سیلابی ریلے میں بہنے کی یہ ویڈیو 2022 میں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر شدہ موصول ہوئی۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز، آپارات اور شهرآرا نیوز ویب سائٹس پر جولائی 2022 کی رپورٹس ملیں، جس میں مختلف اینگل سے فلمائی گئی اس ویڈیو کو شائع کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں واضح طور پر ذکر ہے کہ یہ ویڈیو ایران میں آنے والے سیلاب کی ہے۔ وین میں سوار 13 عراقی شہری میں سے7 کی افراد کی اموات ہوگئی تھی۔

یوٹیوب پر موجود ویڈیو
مزید تلاش کے دوران ہوبہو ویڈیو انڈیپنڈنٹ فارسی کے آفیشل یوٹیوب پر 31 جولائی 2022 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ واقعہ ایران کے خراسان رضوی میں میامی سے چنارک جانے والی سڑک پر پیش آیا تھا۔ جہاں ایک وین میں سوار 13 میں سے 7 مسافر سیلاب کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔

Conclusion
وائرل ویڈیو 2022 کی ہے اور اس کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ دراصل سیلاب میں بہتی وین کی یہ ویڈیو پاکستان کے سوات کے حالیہ سیلاب کی نہیں بلکہ ایران کے خراسان کی ہے۔
FAQs
سوال 1: کیا وائرل ویڈیو پاکستان کے سوات کے حالیہ سیلاب کی ہے؟
جواب: نہیں، یہ ویڈیو جولائی 2022 کی ہے اور پاکستان سے اس کا تعلق نہیں ہے۔
سوال 2: وین کے سیلاب میں بہنے کا یہ واقعہ کہاں پیش آیا تھا؟
جواب: یہ واقعہ ایران کے خراسان میں 2022 میں سیلاب کے دوران پیش آیا تھا۔
سوال 3: ویڈیو سب سے پہلے کب شائع ہوئی تھی؟
جواب: یہ ویڈیو جولائی 2022 میں مختلف پلیٹ فارمز پر اپلوڈ ہوئی تھی۔
سوال 4: صارفین اس ویڈیو کو کیوں پاکستان سے جوڑ رہے ہیں؟
جواب: کیونکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ان دنوں سیلابی قہر برپا ہے، اس لئے پرانی ویڈیوز کو اکثر سوشل میڈیا پر نئے حادثات سے جوڑکر گمراہ کن دعوے کئے جاتے ہیں۔
سوال 5: اس ویڈیو کی اصل شناخت کیسے کی گئی؟
جواب: ریورس امیج سرچ، یوٹیوب پر موجود ویڈیو اور مہر نیوز کی رپورٹ کے ذریعے اس کا تعلق ایران کے سیلاب سے ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں سیلاب کے لئے بھارت کو ٹھہرایا ذمہ دار؟ نہیں، وائرل کلپ ڈیپ فیک ہے
Our Sources
Reports published by Mehr News, Shahrara News and Aparat on July 2022
Video published by YouTube Channel IndyPersian on 31 July 2022