Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ٹرمپ نے بھارت کو پاکستان سیلاب کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
نہیں، ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سیلاب کے لئے بھارت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور وہ دنیا پر بھی زور دے رہے ہیں کہ بھارت کو اس کا جوابدہ ٹھہرائے۔

ہم نے سب سے پہلے ٹرمپ کی جانب سے پاکستان سیلاب کولے کر دیئے گئے بیان کو گوگل کیورڈ کی مدد سے تلاش کیا۔ لیکن وائٹ ہاؤس یا کسی معتبر میڈیا ادارے نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایسا کوئی بیان رپورٹ نہیں کیا ہے۔
پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو گوگل ریورس امیج کی مدد سے تلاش کیا۔ جہاں معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو 30 مئی 2025 کو ہوئے ایک پریس انٹریکشن کی ہے۔ اس ویڈیو میں ٹرمپ کو وائرل ویڈیو والے لباس میں ہی دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی آس پاس کا بیک گراؤنڈ بھی یکساں ہے۔ اس ویڈیو کو دی وائٹ ہاؤس اور فوربس بریکنگ نیوز نے شائع کیا تھا، جس میں وہ چین سے متعلق تجارتی امور پر گفتگو کر رہے ہیں ناکہ سیلاب یا بھارت سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

مزید تصدیق کےلئے ہم نے اے آئی ڈیٹیکشن آلات ہائیو ماڈریشن، ریسمبل اے آئی اور ہی یا ڈیپ فیک ڈیٹیکٹر کی مدد لی۔ جہاں تینوں ٹولز نے امکان ظاہر کئے ہیں کہ ویڈیو اور آڈیو کو مصنوعی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
ہائیو ماڈریشن: 98.3 فیصد اے آئی سے تیار کردہ یا ڈیپ فیک مواد۔
ہی یا ڈیپ فیک وائس ڈیٹیکٹر: “ممکنہ طور پر ڈیپ فیک”۔
ریسمبل اے آئی: آڈیو کو “جعلی” قرار دیا ہے۔

بھارت کی سرکاری فیکٹ چیکنگ ایجنسی پی آئی بی نے بھی واضح طور پر بتایا ہے کہ یہ ایک اے آئی ویڈیو ہے اور ٹرمپ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
یہ ویڈیو ایک ڈیپ فیک ہے۔ ٹرمپ نے بھارت کو پاکستان سیلاب کا موردِ الزام نہیں ٹھہرایا ہے اور ایسا کوئی بیان بھی انہوں نے نہیں دیا ہے۔
۱: کیا ٹرمپ نے واقعی بھارت کو پاکستان کے سیلاب کا ذمہ دار ٹھہرایا؟
نہیں، ایسا کوئی مستند بیان موجود نہیں، یہ ویڈیو اے آئی سے تیار کیا گیا ہے۔
۲: وائرل ویڈیو حقیقی ہے یا فیک؟
یہ ایک ڈیپ فیک ویڈیو ہےیعنی اس میں اے آئی تیار کردہ آڈیو کا استعمال کیا گیا ہے۔
۳: اصل ویڈیو کہاں کی ہے؟
یہ ویڈیو اصل میں 31 مئی 2025 کی ہے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ چین سے متعلق ملٹی نیشنل معاملات پر بات کر رہے ہیں۔
۴: ڈیپ فیک کی ظاہری علامات کیا ہیں؟
لبوں کی حرکت میں تطابق نہ ہونا، منہ اورجبڑے کی بے ترتیبی، عجیب آڈیو کیڈنس اورگونج، اور متضاد روشنی یا جلد کی مختلف ساخت وغیرہ۔
Sources
YouTube Video By Forbes, Dated May 31, 2025
YouTube Video By White House, Dated May 30, 2025
Hive Moderation Website
Resemble AI Website
Hiya Deepfake Voice Detector Tool
(اس آرٹیکل کو انگلش سے ترجمہ کیا گیا ہے، جسے وسودھا بیری نے لکھا ہے۔)
Mohammed Zakariya
September 7, 2022
Mohammed Zakariya
September 1, 2022
Mohammed Zakariya
August 31, 2022