جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: ٹی20 ورلڈ کپ میں شکست کے بعد پاکستانی مداح کی...

Fact Check: ٹی20 ورلڈ کپ میں شکست کے بعد پاکستانی مداح کی خود سوزی نہیں بلکہ پرینک کی ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر انگلش اور ہندی کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک شخص اپنے اوپر مائع جیسی شئ ڈالتا ہے اور اس کے بعد خود کو ماچس سے جلانے کی کوشش کرتا ہے، اردگرد موجود خواتین اسے بچانے کی کوشش کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ 9 جون کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت سے پاکستان کی شکست کے بعد پاکستانی مداح نے خود کو جلانے کی کوشش کی ہے۔

پاکستانی مداح کی خود سوزی کی نہیں بلکہ پرینک کی ہے یہ ویڈیو۔
Courtesy: Facebook/lfdalifee
Courtesy: X@kabirkhan488

آرکوئیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 18 مئی 2024 کو شیئر شدہ دی سنیل شو نامی فیس بک پیج پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو ماں کے ساتھ بیٹے کی جانب سے کیا گیا پرینک(مزاق) ہے۔

Courtesy: Facebook/ The Suneel Show

اس کے علاوہ یہی ویڈیو سنیل کے آفیشل یوٹیوب چینل دی سنیل شو پر 17 مئی 2024 کو بھی اپلوڈ کی گئی تھی۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کا پاکستانی کرکٹ مداح، کرکٹ میچ یا کسی قومی ایونٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ البتہ ہم نے دی سنیل شو نامی اس یوٹیوب چینل کے “اباؤٹ سیکشن” کو دیکھا تو معلوم ہوا کہ اس چینل پر دیسی انداز میں مضحکہ خیز اور پرینک ویڈیو پوسٹ کی جاتی ہیں۔

Courtesy: YouTube/ The Suneel Show

یہ بھی پڑھیں:وسائی میں خاتون کو سرعام رنچ سے قتل کرنے کے معاملے کی کیا ہے پوری حقیقت؟ تحقیقاتی رپورٹ یہاں پڑھیں

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کا حالیہ دنوں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ یا پاکستانی مداح سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو محض مزاق کے طور پر فلمائی گئی تھی۔

Result: False

Sources
Facebook post by The Suneel Show on 18/May/2024
Video published by YouTube Channel The Suneel Show on 17/May/2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular