Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں کچھ لوگ بھارت اور پاکستان کے پرچم کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے لوگ سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “پاک بھارت جڑواں بھائیوں کی محبت، دیکھیئے کس طرح بھارت کے لوگ بھی پاکستان کی جیت کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ انڈیا انگلینڈ سے جیت کر فائنل میں مدمقابل آئے۔ بڑا مزا آئے گا۔ پاک انڈیا کرکٹ دوستی زندہ باد”۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد پاکستانی صارفین سوشل میڈیا پر طرح طرح کی جشن کی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔ اسی کے پس منظر میں مذکورہ ویڈیو کو ٹویٹر صارف نے شیئر کیا ہے۔
Fact Check/ Verification
پاکستان کی جیت پر بھارتیوں اور پاکستانیوں کے ساتھ جشن منانے کا بتا کر شیئر کی جا رہی ویڈیو کو ہم نے سب سے پہلے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل کیوڑد کے ساتھ ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں نیوز18 پر شائع 25 اکتوبر 2022 کی ایک رپورٹ میں وہی ویڈیو ملی۔ جسے ان دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان کی جیت پر بھارتیوں اور پاکستانیوں کے ایک ساتھ جشن منانے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق مذکورہ وائرل ویڈیو انڈیا پاکستان کے بیچ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ کے دوران کی ہے، میل بورن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر مداحوں نے اپنے اپنے ملک کے پرچموں کو اپنے کندھے اور ہاتھوں میں لے کر کوک اسٹوڈیو کا مشہور گانا پسوری گایا تھا۔
اس کے علاوہ مذکورہ ویڈیو کو اسکرول نیور، دی کونٹ، مرر ناؤ اور ڈسکور پاکستان کے یوٹیوب چینل پر بھی 23 اکتوبر 2022 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ڈسکور پاکستان کے ڈسکرپشن میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو آسٹریلیا کے ایم سی جی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر بھارت اور پاکستان کے مداحوں کے رقص کی ہے۔ بتادوں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل 9 نومبر 2022 کو سڈنی میں کھیلا گیا تھا۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ دراصل یہ ویڈیو میل بورن میں ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران مداحوں کے اسٹیڈیم کے باہر ایک ساتھ رقص کرنے کی ہے۔
Result: Partly False
Our Sources
Report published News18 on 25/oct/2022
YouTube Published by The Quint, MirrorNow and Discover pakistan on 23/oct/2022
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.