Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارت میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کئے گئے مظاہرے کی ویڈیو۔
ویڈیو اکتوبر 2023 کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر لوگ ایک میدان میں مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ مناظر حالیہ دنوں بھارت میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کئے گئے ایک بہت بڑے مظاہرے کا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ فیس بک صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “انڈیا میں مسلمانوں کا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک بہت بڑا احتجاج”۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
وائرل کلپ کا بغور تجزیہ کرنے پر ہم نے اسکرین کے نیچے “اکتوبر 2023″، “انڈین یونین مسلم لیگ” اور “ہیومن رائٹس ریلی” اور اوپر دائیں جانب “کوزی کوڈ” لکھا ہوا نظر آیا۔
مذکورہ میں ملے سراغ سے ہم نے گوگل پر “انڈین یونین مسلم لیگ”، “ہیومن رائٹس ریلی”، “کوزی کوڈ” اور “فلسطین” کیورڈ تلاش کئے، اس دوران ہمیں 27 اکتوبر 2023 کو آئی یو ایم ایل وینیامباڈی کی ایک فیس بک پوسٹ موصول ہوئی، جس میں وائرل کلپ کا ایک طویل ورژن موجود تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمیں اکتوبر 2023 کو شیئر شدہ کئی دیگر پوسٹ بھی موصول ہوئے، جسے یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
انڈین یونین مسلم لیگ–کیرالہ اسٹیٹ (آئی یو ایم ایل کیرالہ اسٹیٹ) کی مورخہ 27 اکتوبر 2023 کو شیئر شدہ ایک فیس بک پوسٹ ملی، جس میں ایک آر ٹی رپورٹ تھی اور اس میں وائرل ویڈیو کا ایک حصہ بھی شامل تھا۔
اس پیج پر 26 اکتوبر 2023 کو منعقد ہونے والی فلسطین کی حمایت میں کی گئی ریلی کی لائیو اسٹریمنگ بھی دکھائی گئی ہے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں انڈیا ٹوڈے کا 26 اکتوبر 2023 کو شیئر شدہ ایک فیس بک پوسٹ موصول ہوا۔ جس میں بھی اسی ریلی کے مناظر پیش کئے گئے ہیں، جس کے ساتھ انگلش میں کیپشن موجود تھا، جس کا ترجمہ ہے “انڈین یونین مسلم لیگ نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لئے انسانی حقوق کی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا، جس میں کوزی کوڈ بیچ پر لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد جمع ہوئی تھی”۔
متعدد خبر رساں اداروں نے اکتوبر 2023 میں کیرالہ کے کوزی کوڈ میں فلسطین کی حمایت میں کی گئی ریلی سے متعلق خبریں شائع کی ہیں۔ جنہیں یہاں، یہاں اور یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
مزید تلاش کرنے پر ہمیں کیرالہ میں بڑے پیمانے پر فلسطین کی حمایت میں کی گئی ریلی سے متعلق کوئی حالیہ رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: تقریباً 7 برس پرانی ویڈیو کو منی پور مظاہرے کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر
لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ معلوم ہوا کہ بھارت میں فلسطین کی حمایت میں کی گئی ریلی کا بتاکر شیئر کیا گیا کلپ پرانا اور بھارتی ریاست کیرالہ کا ہے اس کا حالیہ مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Sources
Facebook Post By @IUMLVaniyambadi, Dated October 27, 2023
Facebook Post By @iumlkeralastate, Dated October 27, 2023
Facebook Post By India Today, Dated October 26, 2023
(اس آرٹیکل کو انگلش سے ترجمہ کیا گیا ہے، جسے وسودھا بیری نے لکھا ہے)
Mohammed Zakariya
March 21, 2025
Mohammed Zakariya
October 28, 2024
Mohammed Zakariya
October 18, 2024