Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
محمد انصاری نے مندر میں رکھے مجسمے کے سرپر پیر رکھ کر ہندؤں کے عقیدہ کو ٹھینس پہنچایا ہے۔اسے اتنا شئیر کرو کے کہ یہ اپنی زندگی میں مندر جانے لائق نہ رہے۔
فیس بک پر مہاویر میڈیا نامی یوزر نے مذکورہ تصویر انیس جولائی کو شیئر کی تھی۔جسے ہمارے آرٹیکل لکھنے تک چھیانچھٹ افراد شیئر کرچکے ہیں۔آرکائیو لنک۔
فیس بک پر بلونت کمار نامی یوزر نے ۲ جولائی کو شیئر کیا تھا۔جسے ہمارے آرٹیکل لکھنے تک ۳۰ہزار یوزر شیئر کرچکے ہیں۔جبکہ ۳۸ہزار لائک کیے گئے ہیں۔آرکائیو لنک۔
ٹویٹر پر چودہ جولائی کو چاندنی تومر نے مذکورہ تصویر کو مسلم شخص کا بتاکر شیئر کیاتھا۔آرکائیو لنک۔
وائر ل تصویر کے حوالے سے کیے گئے دعوے کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں میٹرو ۲۴ نیوز ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے حوالے سے پچیس اپریل دوہزاربیس کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق وائرل تصویر میں نظر آرہا شخص مسلم نہیں ہے بلکہ ہندو ہے۔اس کا نام آزاد کمار گوتم ہے اور وہ بنار س کے مرزامراد کا رہنے والا ہے۔
مذکورہ خبر پر بھروسا نہیں ہوا تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں امر اجالا پر شائع چوبیس اپریل کی ایک خبر ملی۔ لیکن اس خبر میں تصویر شائع نہیں کی گئی ہے۔صرف خبر بتائی گئی ہے کہ وارانسی میں ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کیاگیا ہے۔جس نے گزشتہ دنوں مذہبی جذبات کومجروح کیا تھا۔مجرم کا نام آزاد کمار گوتم ہے۔
سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے ٹویٹر ایڈوانس سرچ کا استعمال کیا۔جہاں ہمیںں نیرج کمار ٹی وی ایم نامی یوزر کاایک ٹویٹ ملا۔جسے وارانسی پولس نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وائرل تصویر پرانی ہے اور اس ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے۔
نیوزچیکر اس طرح کے فرضی دعوے والے وائرل پوسٹ کو پہلے بھی فیکٹ چیک کر چکا ہے
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والی تصویر محمد انصاری کی نہیں ہےبلکہ آزاد کمار نامی شخص کی ہے۔پولس شکایت کے بعدمجرم کمار کو گرفتار کر اسے جیل بھیج چکی ہے۔
Twitter:https://twitter.com/adgzonevaranasi/status/1259794407546515456
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
April 25, 2024
Mohammed Zakariya
September 26, 2020
Mohammed Zakariya
July 23, 2021