اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی...

Fact Check: کیا پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی نے مزار پر چادر چڑھائی؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim:
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی نے مزار پر چادر چڑھائی۔
Fact:
وزیر اعظم مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی یہ ویڈیو جون 2018 میں سنت کبیر کی درگاہ پر حاضری دینے و چادر پوشی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کچھ لوگوں کے ساتھ مزار پر چادر چڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو 2024 کے لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی نے کی جانب سے درگاہ پر چادر چڑھانے کی ہے۔ بتا دیں کہ یہ ویڈیو فیس بک اور ایکس کے علاوہ ہمارے ایک قاری نے بھی واہٹس ایپ ٹپ لائن نمبر 99994 99044 پر تحقیقات کے لئے بھیجا ہے۔

6 سال پرانی ویڈیو کو حالیہ انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کا بتا کر کیا جا رہا ہے شیئر۔
Courtesy: Whatsapp forward
Courtesy: Facebook/ ganesh.yadav.7315720

Fact Check/Verification

مودی اور یوگی کی جانب سے مزار پر چڑھائی گئی چادر کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو میں نظر آ رہے ‘اے این آئی’ کے لوگو سے شروعات کی۔ ہم نے “اے این آئی، مودی، یوگی، چادر” کیورڈ یوٹیوب پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں نیوز ایجنسی اے این آئی نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 28 جون 2018 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ اس رپورٹ کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ یوگی کے ساتھ اتر پردیش کے سنت کبیر نگر میں واقع کبیر سمادھی استھل کا دورہ کیا اور وہاں چادرپوشی بھی کی۔

Courtesy: ANI News

مزید کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر 28 جون 2018 کو شائع ایک رپورٹ ملی، جس میں وائرل ویڈیو کے ایک فریم کا استعمال کیا گیا ہے اور تصویر کا کریڈیٹ اے این آئی نیوز یو پی کو دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے یوپی کے مظہر میں سنت کبیر داس کی 500 ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر چادر چڑھائی اور ان سے منسوب ایک تحقیقی ادارے کا سنگ بنیاد رکھا۔

Courtesy: NDTV

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں اسی موقع کی کچھ تصاویر وزیر اعظم مودی کے مستند ایکس ہینڈل پر ملی، جنہیں 28 جون 2018 کو ہی شیئر کیا گیا ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ موجود کیپشن میں لکھا ہے “سنت کبیر داس کے نظریات، سماجی مساوات، بھائی چارے اور انصاف پر ان کی پکڑ ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی ہے۔ آج مجھے سنت کبیر سمادھی پر خراج عقیدت پیش کرنے اور مگھر کے سنت کبیر درگاہ پر چادر چڑھانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ جس کی کچھ تصاویر یہ ہیں”۔ جس سے واضح ہو گیا کہ اس ویڈیو کا پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Courtesy: X @narendramodi

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ووٹوں کی دھاندلی کی نہیں بلکہ پاکستانی انتخابات کی ہے یہ ویڈیو

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں واضح ہوا کہ وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی کی 2018 میں سنت کبیر داس کی درگاہ پر چڑھائی گئی چادر کی ویڈیو کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ہوئی پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کا بتا کر گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube Channel ANI News on 28 Jun 2018
Report published by NDTV on 28 Jun 2018
X post by @narendramodi on 28 Jun 2018


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular