اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: خالی کرسیوں والی یہ ویڈیو بیڑ میں پی ایم مودی...

Fact Check: خالی کرسیوں والی یہ ویڈیو بیڑ میں پی ایم مودی کی ریلی کی نہیں بلکہ پونے ریلی کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

خالی کرسیوں والی ایک ویڈیو فیس بک اور واہٹس پر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں خالی کرسیاں نظر آرہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو وزیر اعظم مودی کے مہاراشٹر کے بیڑ میں ہونے والی ریلی کی ہے، جہاں سامعین کے نہ پہنچنے کی وجہ سے میدان میں خالی کرسیاں نظر آرہی ہیں۔

خالی کرسیوں والی یہ ویڈیو بیڑ کی نہیں بلکہ پونے میں پی ایم مودی کی ریلی کی ہے۔
Courtesy: Facebook/rasheed.sitamarhi
Screenshot of Whatsapp forward

Fact

خالی کرسیوں والی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 29 اپریل 2024 کو کرجت، مہاراشٹر سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے روہت پوار کا ایک ٹویٹ موصول ہوا۔ اس ٹویٹ میں موجود ویڈیو میں ہوبہو منظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ روہت پوار نے کیپشن میں دعویٰ کیا تھا کہ پونے میں پی ایم مودی کی ریلی میں زیادہ تر کرسیاں خالی رہ گئی تھیں۔

روہت پوار کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کی تقریر کا آڈیو سنا جا سکتا ہے۔جس میں وزیر اعظم مودی یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “سنتوں نے ملک کو سماجی مصلح دیے اور آج یہ زمین دنیا کو عظیم اختراعی اور ٹیک انٹرپرینیور دے رہی ہے”۔

Courtesy: X @RRPSpeaks

مزید سرچ کے دوران ہمیں پونے میں 24 اپریل 2024 کو ہونے والی وزیر اعظم مودی کی ریلی کی ویڈیو پی ایم مودی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس میں مذکورہ باتوں کو بخوبی سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔

Courtesy: Narendra Modi

ہم نے خالی کرسیوں والی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر کا پونے ریلی کی ویڈیو سے موازنہ کیا تو ہمیں بہت سی مماثلتیں نظر آئیں، جنہیں آپ درج ذیل میں موجود تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

ہماری تحقیقات میں ملے شواہد سے واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو مہاراشٹر کے بیڑ کی نہیں ہے، بلکہ پونے میں پی ایم مودی کی ریلی کی ہے۔ تاہم یہ نہیں جان سکے کہ وائرل ویڈیو پونے میں ریلی کے دوران فلمائی گئی تھی یا بعد میں۔

Result: Missing Context

Sources
PM Modi Pune rally speech on narendramodi.in
Video streamed by Narendra Modi youtube account on 29th April 2024
Video tweet by NCP MLA Rohit Pawar on 29th April 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular