جمعہ, جون 21, 2024
جمعہ, جون 21, 2024

ہومFact CheckFact Check: ممبئی میں وزیر اعظم مودی کی ریلی کے دوران طوفان...

Fact Check: ممبئی میں وزیر اعظم مودی کی ریلی کے دوران طوفان آنے کی خبر فرضی نکلی

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں دھول گرد کے بیچ بُلند عمارتیں نظر آ رہی ہیں۔ کشمیر اردو ایکس ہینڈل نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “وزیر اعظم مودی کی ریلی کے دوران بھارت کے شہر ممبئی میں گرد کا طوفان امڈ آیا”۔

ممبئی میں وزیر اعظم مودی کی ریلی کے دوران گرد آلود طوفان والا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
Courtesy: X@dust

رواں ماہ کی 13 تاریخ کو ممئی میں تیز طوفان اور بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوگئی۔ 15 مئی کو شائع ہونے والی آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی کے گھاٹ کوپر میں تیز طوفان کی وجہ سے 100 فٹ لمبا ہورڈنگ گرنے کا حادثہ پیش آیا تھا، جس میں اب تک 16 افراد کی اموات ہوچکی ہے، 74 لوگ زخمی ہوئے ہیں، راحت بچاؤ کا کام جاری ہے۔ اسی تناظر میں طوفان کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممبئی میں وزیر اعظم مودی کی ریلی ہو رہی تھی، تبھی گرد آلود طوفان آگیا۔

Fact

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں رواں ماہ کی 13 تاریخ کو شائع ری پبلک ٹی وی اور این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹس پر شائع خبریں موصول ہوئیں، جس میں وائرل ویڈیو جیسے ہوبہو مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان رپورٹس میں ویڈیو کو ممبئی میں 13 مئی کو آنے والے گرد آلود طوفان کا بتایا گیا ہے۔ اب یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو ممبئی کی ہی ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ طوفان وزیر اعظم مودی کی ریلی کے دوران ہی آیا تھا۔

Courtesy: Republic TV

پھر ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے شیڈول سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے پی ایم مودی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس کو کھنگالا، جہاں ہمیں نریندر مودی کے ایک آفیشل ایکس ہینڈل پر ان کی انتخابی ریلی کا نظام الاوقات ملا۔ جس میں واضح طور پر 13 مئی کو بہار کے پٹنہ صاحب میں صبح 9 بجے گرودوار درشن، ساڑھے دس بجے حاجی پور، مظفرپور اور سارن میں عوامی جلسے سے خطاب کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ شام 5 بجے اترپردیش کے ورانسی میں روڈ شو کے بارے میں لکھا ہے۔

Courtesy: X@narendramodi_in

جن مقامات پر وزیر اعظم مودی نے 13 مئی 2024 کو انتخابی جلسے سے خطاب کیا ہے، اس کی لائیو ویڈیو اور تصاویر آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس پر بخوبی دیکھی جا سکتی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے مہاراشٹر یا ممبئی میں انتخابی مہم اور شیڈیول کی معلومات یہاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا تیج پرتاپ کے سائیکل سے سفر کی یہ ویڈیو انتخابی مہم کی ہے؟ پوری حقیقت پڑھیں

اس طرح آن لائن ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو 13 مئی کو ممبئی میں آنے والے گرد آلود طوفان کی ہی ہے، لیکن 13 مئی 2024 کو ممئی میں وزیر اعظم مودی کی ریلی نہیں تھی، بلکہ انہوں نے 13 مئی کو بہار اور اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں انتخابی جلسے و روڈ شو میں شرکت کی تھی۔ جس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Reuslt: Partly False

Sources
Reports published by Republic TV and NDTV on 13 May 2024
X post By @narendramodi_in on 13 May 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular